الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما نے ’گرافین-ارورا پروگرام‘ کا آغاز کیا
Posted On:
14 AUG 2023 7:26PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما نے آج کیرالہ کے کوچی کے میکر گاؤں میں ایک تقریب ‘گرافین-ارورا پروگرام’ کا آغاز کیا۔
یہ پروگرام ڈیجیٹل یونیورسٹی کیرالہ کے ذریعہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) حکومت ہند اور حکومت کیرالہ اور صنعت کے شراکت داروں کی مشترکہ فنڈنگ کے ساتھ نافذ کیا جائے گا، جس کا کل بجٹ 94.85 کروڑ روپے ہے، جس میں کاربورنڈم پرائیویٹ لمیٹڈ نے صنعت کے اہم شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر شمولیت اختیار کی ہے۔ تیار کردہ اسٹارٹ اپ پروڈکٹس کے ساتھ، انڈیا انوویشن سنٹر گرافین (آئی آئی سی جی) جیسے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ مراکز میں تیار کی گئی ٹیکنالوجیز اور پروڈکٹس پر کوچی کے میکرز گاؤں میں کمرشلائزیشن کے لیے غور کیا جائے گا۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب الکیش کمار شرما نے کہا کہ ایک سیکشن 8 کمپنی (منافع کے لیے نہیں) ‘انڈیا گرافین انجینئرنگ اینڈ انوویشن سینٹر (آئی-جی ای آئی سی)’ کے نام سے قائم کی جائے گی اور ابتدائی کارروائیاں کیرالہ حکومت کے ذریعہ حال ہی میں ترویندرم کے ڈیجیٹل سائنس پارک میں کھولی گئی سہولت (مرکز) سے شروع ہوں گی۔ یہ اسٹارٹ اپ اور صنعت کو مکمل سہولت فراہم کرکے آر اینڈ ڈی اور کمرشلائزیشن کے درمیان خلا کو پر کرے گا۔
ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری نے ذکر کیا کہ یہ ڈیپ/ابھرتی ہوئی گرافین ٹیکنالوجی اور اختراعی ایکو سسٹم کو پروان چڑھائے گا جو ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کی رہنمائی، ترقی، نفاذ اور معاونت کر سکتا ہے تاکہ ترقی یافتہ گرافین ٹیکنالوجیز کو بڑے پیمانے پر اپنانے کے لیے کمرشیل بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ گرافین کے لیے ایک ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے طور پرکمرشیل بنانے والے ایکو سسٹم کی تشکیل سے ہندوستان کو دنیا کی نئی میٹیریل مارکیٹ میں ایک قطبی مقام حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
جناب الکیش کمار شرما نے ملک میں ہارڈویئر اسٹارٹ اپس کی ترقی میں میکر ولیج کی پیشرفت اور شراکت کا بھی اعلان کیا اور الیکٹرانکس پروڈکٹ ٹیسٹنگ کے لیے ایک مکمل ماحولیاتی نظام کی تشکیل کی خاطر ایم ای آئی ٹی وائی کے تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے دیگر ایم ای آئی ٹی وائی فنڈڈ سینٹر آف ایکسیلنس پر آئی آئی او ٹی سینسرز اور انڈیا انوویشن سینٹر فار گرافین کے نتائج کی بھی تعریف کی جو کہ مواد، سینسر سے لے کر سسٹم انٹیگریشن تک کے حل کی تکمیل کرتے ہیں جن سے الیکٹرانک پروڈکٹ کی ترقی ہوتی ہے۔
ڈاکٹر رتھن کیلکر، آئی اے ایس، سکریٹری، محکمہ الیکٹرانکس اور آئی ٹی، حکومت کیرالہ (جی او کے) ؛ جناب سمن بلہ آئی اے ایس، پرنسپل سکریٹری محکمہ صنعت، جی او کے؛ ڈاکٹر ساجی گوپی ناتھ، وائس چانسلر، ڈیجیٹل یونیورسٹی کیرالہ؛ محترمہ سنیتا ورما، گروپ کوآرڈینیٹر، ایم ای آئی ٹی وائی ؛ پروفیسر ایلکس جیمز، سی آئی، گرافین ارورا پروگرام اور جناب کامیش گپتا، شریک سی آئی، گرافین ارورا؛ ڈاکٹر پی ایس جین، کاربورنڈم پرائیویٹ لمیٹڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م ۔ن ا۔
U-8448
(Release ID: 1949544)
Visitor Counter : 129