جل شکتی وزارت
تاریخی لال قلعہ پر 77ویں یوم آزادی کی تقریب کا دیدار کرنے کےلئے جل جیون مشن کے تحت 27 ریاستوں کے 100خصوصی مہمان شرکت کریں گے
Posted On:
14 AUG 2023 7:18PM by PIB Delhi
نئی دلی میں لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریبات کا مشاہدہ کرنے کے لئے اس سال مختلف شعبہ حیات کی نمائندگی کرنے والے ملک بھر کے تقریباََ 1800 خصوصی مدعوئین شرکت کریں گے۔یہ خصوصی مدعوئین وزیر اعظم جناب نریند رمودی کے ذریعہ قومی پرچم پھہرائے جانے کا دیدا ر کریں گے ۔اس کے علاوہ یہ مہمان تاریخی لال قلعہ کی فصیل سے وزیر اعظم کے خطاب کو بھی سنیں گے۔
ان 1800 خصوصی مہمانوں میں ملک کی 25 ریاستوں سے جل جیون مشن کے تحت 100 مخصوص مہمان بھی شامل ہیں، جو 77ویں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔منتخب گروپ میں ایسے افراد بھی شامل ہیں ، جنہو ں نے زندگی بدلنے کے مشن کے نفاذ کے تئیں شاندار لگن اور عز م کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہیں حکومت ہند کی جل شکتی کی وزارت ، پینے کا پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے نے مدعو کیا ہے۔
یوم آزادی کی تقریبات سے قبل ان خصوصی مہمانوں کو آج پردھان منتری سنگھرالیہ ، انڈیا گیٹ اور نیشنل وار میموریل جانے کا موقع ملا۔ نئی دلی میں تین مورتی مارگ پر واقع پردھان منتری سنگھرالیہ کے دورے سے ملک کی تقدیر لکھنے والے دور اندیش لیڈروں کی زندگی اور ان کا قربانیوں سے بصیرت حاصل ہوئی۔
انہوں نے کرتویہ پتھ اور انڈیا گیٹ کا بھی دورہ کیا ، جہاں انہیں حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر ترنگا لہرایا۔ قومی جنگی یادگار پر انہوں نے ملک کی خود مختاریت کی حفاظت کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کل تاریخی لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے بعد ، جہاں وزیر اعظم قومی ترانے کی روحانی گونج کے درمیان ترنگا پھہرائیں گے، خصوصی مہمان نئی دلی میں دین دیال انتودیہ بھون ،سی جی او کمپلیکس میں جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت سے بات چیت کریں گے۔
جل جیون مشن کے نفاذ کی وجہ سے ان کی زندگیوں میں کس طر ح کی بہتری آئی ہے اس کے بارے میں کچھ مہمانوں کا کیا کہنا ہے ، آئیے سنتے ہیں:
Bhavna Sharma form Almora, Uttarakhand
Rama Maloo from Bhilwara, Rajasthan
*************
ش ح۔ع ح۔رم
U-8446
(Release ID: 1949511)
Visitor Counter : 158