صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی کابینہ نے بھارت اور سورینام کے درمیان ، طبی مصنوعات کے ضابطوں کے میدان میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کو منظوری دی

Posted On: 16 AUG 2023 4:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کو 4جون 2023 کو جمہوریہ بھارت کے حکومت کی صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے تحت، دواؤں کے معیار کو کنٹرول کرنے کی تنظیم (سی ڈی ایس سی او) اور جمہوریت سورینام کی حکومت کی صحت کی وزارت کے درمیان ایک مفاہمت نامے کے بارے میں جانکاری دی گئی۔یہ مفاہمت نامہ طبی مصنوعات سے متعلق ضابطوں کے میدان میں تعاون کے بارے میں ہے۔ اس مفاہمت نامے پر دستخط صدر جمہوریہ ہند کے سورینام کے دورے کے دوران کئے گئے تھے۔

اس مفاہمت نامے کا مقصد طبی مصنوعات اور دیگر متعلقہ معاملات کے بار ے میں قوانین اور ضابطوں پر تعمیری مذاکرات کرنا ہے۔

مفاہمت نامے میں دواؤں کے معیار کو کنٹرول کرنے کی مرکزی تنظیم (سی ڈی ایس سی او) اور جمہوریہ سورینام کی حکومت کی صحت کی وزارت کے درمیان بامقصد تعاون اور جانکاری کے تبادلے کے لئے ایک لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔ مفاہمت نامے کا تعلق بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق طبی مصنوعات کی ضابطہ کاری سے ہے۔ دونوں ضابطہ جاتی اتھارٹیز کے درمیان تعاون کے اصل میدانوں میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  1. ایک دوسرے کے ضابطہ جاتی فریم ورک کے فریقوں کے درمیان مفاہمت کو فروغ دینا، دونوں فریقوں کے لئے ضرورتوں اور طریقہ کار، نیز مستقبل میں استحکام کے ضابطہ جاتی اقدامات۔
  2. جانکاری ،لیباریٹری کے اچھے طور طریقوں(جی ایل پی)، اچھے کلینکل طور طریقوں(جی سی پی)، مینوفیکچرنگ کے اچھے طور طریقے(جی ایم پی)اور دوا سازی سے متعلق چوکسی کے اچھے طور طریقے(جی پی وی پی) کا لین دین۔
  3. بھارتی فارما کوپیا(دواؤں اور ان کے اثرات کی فہرست) کو تسلیم کیا جانا۔
  4. حفاظت سے متعلق جانکاری، جس میں دوا سازی سے متعلق چوکسی اور اس کے برخلاف واقعات ، خاص طورپر جہاں کہیں دوسرے فریق سے متعلق حفاظت کی تشویش ہو۔ اس میں دواؤں اور طبی آلات سے متعلق حفاظت کے بارے میں تشویش بھی شامل ہے۔
  5. فریقوں کی طرف سے منعقدہ سائنسی اور پریکٹکل کانفرنسوں، سمپوزیمز ، سیمیناروں اور فورموں میں شرکت۔
  6. باہمی طورپر جن میدانوں میں رضامندی کی جائے، ان میں صلاحیت سازی۔
  7. بین الاقوامی فورموں میں تال میل۔
  8. مشترکہ مفاد کے کوئی بھی دیگر میدان۔

اس مفاہمت نامے سے طبی مصنوعات کی برآمدات میں آسانی پیدا ہوگی، جس کے نتیجے میں غیر ملکی زر مبادلہ کی آمد ہوگی۔ یہ قدم آتم نربھر بھارت کی جانب ایک پیش رفت ہوگا۔

ضابطہ جاتی طور طریقوں کو یکجا کئے جانے سے، بھارت سے دواؤں کی برآمدات میں اضافہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں دوا سازی کے شعبے میں تعلیم یافتہ پیشہ ور افراد کے لئے روزگار کے اور زیادہ موقع پیدا کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

دونوں ملکوں کی ضابطہ جاتی اتھارٹیز کے درمیان دستخط شدہ مفاہمت نامے سے دوا سازی سے متعلق، طبی مصنوعات کے ضابطوں کی بہتر مفاہمت میں آسانی ہوگی، جس میں دواسازی کے استعمال کے لئے خام مٹیریل ، بایولوجیکل مصنوعات، طبی آلات اور کاسمیٹک مصنوعات شامل ہیں۔

مفاہمت نامے سے فریقوں کے دائرہ کار میں، طبی مصنوعات،متعلقہ انتظامی اور ضابطہ جاتی معاملات سے متعلق میدانوں میں جانکاری اور تعاون کے تبادلے کو فروغ حاصل ہوگا۔

 

************

ش ح۔ا س۔ن ع

(U: 8445)


(Release ID: 1949452) Visitor Counter : 97