وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ نے، فلائٹ لیفٹیننٹ پردیپ موروگن(36071)ایم ای ٹی/گروڑ کو ، وایو سینا میڈل سے نوازا

Posted On: 14 AUG 2023 8:39PM by PIB Delhi

فلائٹ لیفٹیننٹ پردیپ موروگن(36071)میٹیریولوجی /گروڑراشٹریہ رائفلز (آر آر)کی ایک بٹالین میں آپریشن رکشک میں کمانڈنگ آفیسر تعینات ہیں، وہ ایک گروڑ پرواز کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

30 مئی 2022 کو آپریشن چک راج پورہ کے دوران دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق ایک خصوصی خفیہ جانکاری کی بنیاد پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی(سی اے ایس او)کا منصوبہ بنایا گیا اور اس ٹیم کو پلوامہ ضلع کے ایک علاقے میں تعینات کیا گیا۔ فلائٹ لیفٹیننٹ پردیپ موروگن نے مغربی سمت سے گارڈ اسکوائڈ کی قیادت کی اور سہ پہر 5 بجے تک مقررہ علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔ اس محاصرے میں مجموعی طورپر 12مکانات شامل کئے گئے۔ابتدائی طورپر محاصرے کے دوران دہشت گردوں نے گروڑ کی محاصرہ پارٹی پر فائرنگ کردی اور اس محاصرے کو توڑنے کی کوشش کی۔ فلائٹ لیفٹیننٹ پردیپ موروگن نے فوراً ہی اپنی ٹیم کے ساتھ بالکل صحیح نشانے پر جوابی وار کیا ۔جوابی وار میں مؤثر طور پر زبردست قسم کی فائرنگ کی گئی اور دہشت گردوں کے فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنادیاگیا۔ دہشت گردوں کی طرف سے ابتدائی فائرنگ کے بعد ایک مکان کو نشان زد کیا گیا اوراس مکان کا محاصرہ کرلیاگیا۔

فلائٹ لیفٹیننٹ موروگن نے زبردست فائرنگ کے دوران اس مکان کے سامنے ، بڑے خطرے کے دوران گروڑ لائٹ بلٹ وہیکل(ایل بی پی وی)، بڑی ہنرمندی کےساتھ نصب کردی، جوایل ایم جی سے لدی ہوئی تھی۔پوری تلاشی ٹیم نے اس مکان کے قریب گاڑی کے نزدیک اپنی پوزیشن لے لی، جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کی طرف سے فرار ہونے کی بہت کوششیں ناکام ہوگئیں۔31 مئی 2022 کو تقریباً 2 بجے گرفتار کئے گئے دہشت گردوں نے گھیرا بندی کو توڑنے کی ایک کوشش میں ایک گرینیڈ پھینک کر مقررہ علاقے کے مشرق کی جانب بھاگنے کی کوشش کی اور گروڑ تلاشی ٹیم کی جانب زبردست طریقے سے فائرینگ کی۔ اس اہم مرحلے میں زبردست خطرے کے باوجود فلائٹ لیفٹیننٹ موروگن نے موقع کی نزاکت کو سمجھا اور زبردست حوصلے ، پیشہ ورانہ صلاحیت اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ اپنے سائبان سے باہر آگئے اور محض 30 سے 40 میٹر کی دوری پر رہتے ہوئے دہشت گرد کا سامنا کرنے لگے اور آخر کار اسے کا صفایا کردیا۔ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت بعد میں،لشکر طیبہ تنظیم کے سی زمرے کے طور پر کی گئی۔

اس غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور حوصلے پر فلائٹ لیفٹیننٹ پردیپ موروگن کو وایو سینا میڈل سے نوازا گیا ۔

************

ش ح۔ا س۔ن ع

(U: 8437)


(Release ID: 1949397) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi