وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ نے فلائنگ (پائلٹ) ونگ کمانڈر شرے تومر (30170) کو وایو سینا میڈل سے نوازنے کی منظوری دی

Posted On: 14 AUG 2023 8:42PM by PIB Delhi
  1. فلائنگ (پائلٹ) ونگ کمانڈر شرے تومر (30170-ٹی) کی تعیناتی  فائٹر سکواڈرن میں ہے۔
  2. 27 جنوری 2023 کو ونگ کمانڈر شرے تومر کو طویل مدتی  ویلی فلائنگ مشن کی قیادت کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔ ان کےپرواز کرنے کے فوراً بعد ہی  کاک پٹ میں انجن 1 اور انجن 2  کی دونوں فائر وارننگ لائٹس تقریباً ایک ساتھ جل اٹھیں۔ یہ ایک سنگین صورتحال تھی کیونکہ لائٹیں یہ اشارہ دے رہی تھیں کہ دونوں انجنوں میں آگ لگ گئی ہے۔ اس صورت حال میں پائلٹ نے صبر و تحمل  سے کام لیا اورذہنی توازن کو برقرار رکھ کر  صورتحال کا تیزی سے جائزہ لیا اور ایک ہی انجن پر بھاری بھرکم جہاز کی پرواز کو جاری رکھتے ہوئے آگ بجھانے والے نظام  کو چلانے سے پہلے زیادہ اہم انجن (نمبر 2) کو بند کرنے کی صحیح کارروائی کی۔ کم بلندی  پر ہونے کے باوجود جہاز کا وزن کم کرنے کے لئے انہوں نے جہاز میں تھرسٹ لگایا  اور ایندھن بچاتے ہوئے جہاز کو کم اونچائی پر اتارنا جاری رکھا۔ پرواز کی بہترین مہارت  اور علاقے کے  بارے میں اچھی معلومات کا مظاہرہ کرتے ہوئے، انہوں نے  جہاز کو بچایا اور ایک تباہ کن حادثے کو ٹالنے میں کامیابی حاصل کی۔اس حادثہ  کے بعد  جہاز کی جانچ سے پتہ چلا کہ جہاز کو کافی نقصان پہنچا تھا ۔ اس کے دونوں انجنوں میں آگ لگنے  کی وجہ سے اس کے کچھ حصے جل  گئے تھے اور خراب ہوگئے تھے۔
  3. ونگ کمانڈر شرے تومر نے دونوں انجنوں میں آگ لگنے سے پیدا ہوئی سنگین صورتحال کے باوجود غیر معمولی  اعلیٰ درجہ کی  پیشہ ورانہ  مہارت اور بہادری کا ثبوت دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے فوری فیصلہ کرنے کی اپنی صلاحیت کا بھی مظاہرہ کیا۔ ونگ کمانڈر ایک  غیرمعمولی اور انتہائی ڈائنمک  صورتحال کا سامنا کرنے کے باوجودجہاز کو بحفاظت اور تیزی سے  سنگل انجن پر اتارنے میں کامیاب رہے۔ اس جہاز کی پرواز کے  اہم مرحلے کے دوران کارروائی میں کسی بھی تاخیر یا غلط کارروائی سے صورتحال تیزی سے خراب ہوسکتی تھی اور جان و مال یا دونوں کو نقصان  پہنچ سکتا تھا۔
  4. غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے اس کام کے لیے ونگ کمانڈر شرے تومر کو وایو سینا میڈل سے سرفراز کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TOUU.jpg

 ************

ش ح۔ ف  ا    ۔ م  ص

 (U: 8418 )


(Release ID: 1949311) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Hindi