وزارات ثقافت

ملک کی تقسیم کے وقت رونما ہوئے ہولناک واقعات کو یاد کرنے کے دن کے موقع پر کناٹ پلیس، نئی دہلی کے سنٹرل پارک میں ایک خاموش مارچ اور نمائش کا اہتمام کیا گیا

Posted On: 14 AUG 2023 10:05PM by PIB Delhi

اب جب کہ ہم امرت کال میں داخل ہورہے  ہیں، ملک کی تقسیم کے وقت رونما ہوئیں  ہولناکیوں کو یاد کرنا لوگوں کو خاص طور پر نوجوانوں کو ملک کی تقسیم کے دوران لوگوں کو جس درد اور انتشار کا سامنا کرنا پڑا تھا اس سے جوڑنے کی ایک کوشش ہے۔ اس پس منظر میں حکومت ہند کی وزارت ثقافت ہندوستان بھر میں مختلف تقریبات اور پروگرام منعقد کرتی ہے۔ قومی سمینار، سمپوزیم، نمائشیں، خاموش مارچ، فلموں کی نمائش، ثقافتی پرفارمنس، اور کتابوں کی اشاعت اس سال کے کچھ  اہم پروگرام ہیں۔ اس موقع کی مناسبت سے، آج شام نئی دہلی میں کناٹ پلیس کے سینٹرل پارک میں ایک نمائش اور خاموش مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ تجارت و صنعت، امور صارفین اور ٹیکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل، مرکزی وزیر جناب اشونی چوبے؛ ثقافت اور قانون اور انصاف کے وزیر مملکت جناب ارجن رام وزیر؛ ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت، محترمہ میناکشی لیکھی؛ سابق مرکزی وزیر صحت اور ممبر پارلیمنٹ جناب ہرش وردھن، شمال مشرقی دہلی کے رکن پارلیمنٹ جناب منوج تیواری اور شمال مغربی دہلی کے رکن پارلیمنٹ جناب ہنس راج ہنس بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ان کے علاوہ آئی جی این سی اے کے ممبر سکریٹری ڈاکٹر سچیدانند جوشی، سمیت کئی معززین نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019RHC.jpg

عام لوگوں اور سول سوسائٹی گروپس کی شمولیت کے ساتھ ہندوستان بھر میں خاموش مارچ نکالے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NSCV.jpg

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 1947 میں ملک کی تقسیم کے دوران ہندوستانیوں کے مصائب اور قربانیوں کے بارے میں قوم کو یاد دہانی کرانے کے لیے ہر سال 14 اگست کو’’ملک کی تقسیم کے وقت رونما ہوئے ہولنکاک واقعات کو یاد کرنے کا دن‘‘قرار دیا ہے۔

اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے)کی  طرف سےآئی سی ایچ آر (انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ یعنی تاریخ سے متعلق تحقیق کی بھارتی کونسل) اور پارٹیشن میوزیم کے تعاون سے تیار کردہ نمائش  وزارت ثقافت، حکومت ہند کی سرکاری ویب سائٹ  https://amritmahotsav.nic.in/partition-horror-remembrance-day.htm  پر دستیاب ہے۔ اسی نمائش کو یونیورسٹیوں، اداروں، سرکاری دفاتر، بینکوں، ڈاک خانوں، اسکولوں اور کالجوں نے طلبہ اور عام لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنے احاطے میں ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کیا تھا۔ یہ نمائش دہلی کے 16 اہم اور نمایاں مقامات پر لگائی گئی تھی۔

اگست 1947 میں ہندوستان سے انگریزوں کے اخراج پر، ہندوستان کو دو آزاد قومی ریاستوں میں تقسیم کیا گیا: ہندوستان اور پاکستان۔ تقسیم ہند نے  پورے برصغیر ہند میں لاکھوں زندگیوں کو تباہ کر دیا تھا۔ اس دوران فسادات، بدامنی، تشدد، عداوت، عصمت دری، قتل و غارت، لوٹ مار، فاقہ کشی کے لاتعداد واقعات اور انسانی تاریخ کی سب سے بڑی جبری اجتماعی ہجرتیں تھیں جن کا دنیا نے مشاہدہ کیا ہے۔ لاکھوں لوگوں کو بے تحاشہ نقصان اٹھانا پڑا اوربھیانک  دن اور راتوں کو جھیلنا پڑا۔ پنجاب اور بنگال ریاستوں  نے تباہ کن فسادات کے نتائج کا سامنا کیا ہے جس میں ہزاروں جانیں گئیں اور لاکھوں لوگوں کی نفسیات میں انمٹ نقوش چھوڑ ے۔  ملک کی تقسیم کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور صدمے آج تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔

****

ش ح ۔ ع م۔ ج ا

U. No.8415



(Release ID: 1949289) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi