صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ کی پارسی نئے سال سے ماقبل شام مبارک باد

Posted On: 15 AUG 2023 6:17PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے نئے سال سے ماقبل شام اپنے پیغام میں کہاہے:

’’پارسی نئے سال ، نوروز کے مقدس موقع پر، میں سبھی ہم وطنوں، خاص طور پر اپنے پارسی بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

پارسی نیا سال، نوروز، عقیدے، خوشیوں اور جوش وخروش کا تہوار ہے۔یہ تہوار ہمیں ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے۔پارسی برادری نے اپنے وژن، سخت محنت اور صنعت کاری کے جذبے  کے ذریعے ہمارے ملک کی ترقی میں گراں قدر تعاون کیا ہے۔

میں دعاگو  ہوں کہ نوروز کا تہوار سبھی کے لیے خوشیاں اور خوش حالی لے کر آئے۔‘‘

صدر جمہوریہ کا پیغام ملاحظہ فرمانے کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں:

****

ش ح ۔ ع م۔ ج ا

U. No.8416


(Release ID: 1949275)
Read this release in: English , Hindi , Tamil