صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر صحت نے 50 نرسوں کوان کے خاندانوں کے ساتھ خصوصی مہمانوں کی حیثیت دیتے ہوئے قوم کے لئے ان کے تعاون کو خراج تحسین پیش کیا
ان کی کوششوں نے عالمی سطح پر ہندوستان کی طرف سے حاصل کردہ عالمی شناخت، اعتماد اور تعریف کی بنیاد رکھی: ڈاکٹر منڈاویہ
قوم کے لوگوں کی طرف سے ان کی عظمت کے اعتراف میں تالیاں بجانے اور پھولوں کی بارش نے ہمارے جذبے اور حوصلے کو بلند کیا:نرسنگ آفیسرز
Posted On:
15 AUG 2023 8:45PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے 50 نرسوں کو ان کے خاندان کے افراد کے ساتھ ان کے اعزاز میں آج اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا، جنہیں نئی دہلی میں لال قلعہ کی فصیل سے یوم آزادی کی تقریبات کا مشاہدہ کرنے اور اس میں شرکت کے لیے خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔یہ خصوصی مہمان سرپنچوں، اساتذہ، کسانوں اور ماہی گیروں سے لے کر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 1800 خصوصی مہمانوں کا حصہ تھے۔
مرکزی وزیر صحت نے ملک کی قسمت بدلنے کے لیے ان کے شاندار اور انتھک بہترین کام کے لیے نرسوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے محرک عوامل ہیں جو محنت کرنے اور ملک کی حمایت کے لیے ہمارے اخلاق کو بڑھانے کے سلسلے میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔ نرسنگ کے پیشے اور طبی برادری کی غیر معمولی شراکت پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے اس بات پر زور دیا کہ ‘‘ان کی کوششوں نے دنیا بھر میں ہندوستان کو حاصل ہونے والی عالمی شناخت، اعتماد اور تعریف کی بنیاد رکھی۔’’ مرکزی وزیر صحت نے نرسوں کی لگن کی تعریف کی اور کہا کہ وبائی بیماری کے دوران ان کی طرف سے انجام دی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ ہماری ثقافت ہے جس نے ہمیں لوگوں کی خدمت کرنا سکھایا۔ صحت کی دیکھ بھال کوئی تجارت نہیں بلکہ ایک خدمت ہے جو ہماری ثقافت میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘دنیا ہمارے صحت کے بنیادی ڈھانچے کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار تھی لیکن جب کووڈ-19 ختم ہوا تو میں نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کا دورہ کیا جہاں بل گیٹس نے ہندوستان کوکووڈ-19 پر فتح پانےپر مبارکباد دی۔’’
عالمی وبا کے غلبے کے وقت سے حاصل کئے گئے تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے، نرسوں نے کہا کہ وبائی بیماری ہم سب کے لیے خاص طور پر طبی برادری کے لیے ایک مشکل وقت تھا۔ اس عرصے کے دوران ہمیں احساس ہوا کہ سرحد پر اس کی حفاظت کے لیے کام کرنا کتنا مشکل ہے۔ ابتدائی طور پر، ہم خوفزدہ تھے لیکن جب پی پی ای کٹس فراہم کی گئیں اور ہم نے کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا شروع کیا تو ہم نے راحت کی سانس لی۔ ہم نے اپنے گھروں میں پی پی ای کٹس رکھی اور اپنی سوسائٹی سے بہت سے لوگوں کو اسپتال لےجاکر ان کی جان بچائی۔
نرسنگ افسران نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قوم کی رہنمائی اور قوم کے لوگوں کی طرف سے تالیاں بجاکرانہیں اعزاز بخشنے اور پھولوں کی بارش کی ترغیب دی جو ہم سب کے لئے ایک ایسا شفقت بھرا اور حوصلہ افزا اشارہ تھا جس نے ہمارے جذبے اور حوصلے کو بلند کیا۔
مرکزی صحت سکریٹری جناب سدھانش پنت نے نرسوں کی برادری کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلی بار یوم آزادی کے لیے 50 نرسنگ افسران کو مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وبائی مرض کے دوران آپ کا تعاون انمول ہے۔
اس موقع پرصحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری وی ہکالی زمومی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
*************
ش ح۔ س ب ۔م ش
(U-8409)
(Release ID: 1949252)
Visitor Counter : 137