نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے سُلبھ انٹرنیشنل کے بانی ڈاکٹر بندیشور پاٹھک کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
Posted On:
15 AUG 2023 7:59PM by PIB Delhi
نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھڑنے معروف سماجی کارکن اور سُلبھ انٹرنیشنل کے بانی ڈاکٹر بندیشور پاٹھک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں، نائب صدرجمہوریہ نے کہا:
"ممتاز سماجی کارکن اور سُلبھ انٹرنیشنل کے صاحب بصیرت بانی، ڈاکٹر بندیشور پاٹھک جی کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ ہاتھ سے میلا اٹھانے کی روایت کو ختم کرنے اور صفائی ستھرائی کو فروغ دینے کی ان کی انتھک لگن نے بے شمار لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنایا ہے۔ اس غم کی گھڑی میں میری ہمدردیاں اور دعائیں سوگوار خاندان کے افراد کے ساتھ ہیں۔ "
***********
ش ح۔ ف ا ۔ م ص
(U: 8407 )
(Release ID: 1949248)
Visitor Counter : 108