ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ جب دنیا آب و ہوا کے بحران سے نبرد آزما ہے، ایسے میں ہم نے راستہ دکھایا ہے اور ماحولیات کے لیے لائف اسٹائل - مشن لائف پہل کا آغاز کیا ہے

Posted On: 15 AUG 2023 4:36PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر نئی دہلی میں تاریخی لال قلعہ کی فصیل سے قوم کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے ’’ایک دنیا، ایک خاندان، ایک مستقبل‘‘ کا تصور پیش کیا ہے اور اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔ جب دنیا آب و ہوا کے بحران سے دوچار ہے، ایسے میں ہم نے راستہ دکھایا ہے اور لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ – مشن لائف کا آغاز کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے دنیا کے ساتھ مل کر انٹرنیشنل سولر الائنس بنایا اور اب بہت سے ممالک انٹرنیشنل سولر الائنس کا حصہ ہیں۔ ہم نے حیاتیاتی تنوع کی اہمیت پر زور دیا ہے اور ’’بگ کیٹ الائنس‘‘ کے قیام کو آگے بڑھایا ہے۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8400



(Release ID: 1949093) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi