بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

جناب نارائن رانے نے 77ویں یوم آزادی پر عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے وشوکرما یوجنا کے اعلان کا خیر مقدم کیا


جناب رانے کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم وشوکرماؤں کی مدد کرے گی جو اپنے ہاتھوں سے اوزاروں کا استعمال کرتے ہوئے کام کرتے ہیں اور اسے وشوکرما جینتی کے موقع پر ابتدائی طور پر مختص  13000 - 15000 کروڑ روپے کے ساتھ شروع کیا جائے گا

Posted On: 15 AUG 2023 4:02PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے 77 ویں یوم آزادی کی تقریب میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے وشوکرما یوجنا کے اعلان کی ستائش کی ہے۔

ملک بھر سے آئے ہوئے 49 کھادی کاریگروں اور 57 کاریگروں (وشاکرماؤں) کی ان کی شریک حیات کے ساتھ میزبانی کرتے ہوئے، جو آج نئی دہلی میں ان (وزیر اعظم) کی رہائش گاہ پر 77 ویں یوم آزادی کا مشاہدہ کرنے آئے تھے، انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم ان وشوکرماؤں کی مدد کرے گی جو اپنے ہاتھوں سے اوزاروں کا استعمال کرتے ہوئے کام کرتے ہیں اور اسے وشوکرما جینتی کے موقع پر شروع کیا جائے گا جس کے لیے ابتدائی طور پر 13000 - 15000 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔

جناب رانے نے اس اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ حکومت ہند کے تعاون سے کاریگر اپنے ادارے قائم کر سکیں گے اور اپنی پیداوار اور آمدنی میں اضافہ کرسکیں گے۔

  اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے قوم کی تعمیر میں کاریگروں کے بے پناہ تعاون کا اعتراف کیا اور انہیں ایم ایس ایم ای کی وزارت کی طرف سے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔

یہ کاریگر ان 1800 خصوصی مہمانوں میں شامل ہیں جنہیں حکومت ہند نے نئی دہلی واقع لال قلعہ پر عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے قومی پرچم لہرانے کی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

بات چیت کے دوران، کاریگروں نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں اس تاریخی یوم آزادی کی تقریب کا حصہ بننے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ ایم ایس ایم ای کی وزارت مختلف اقدامات کے ذریعے ان کی حمایت جاری رکھے گی اور ملک کی ترقی میں اجتماعی طور پر تعاون کرنے میں ان کی مدد کرے گی۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8398



(Release ID: 1949032) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Punjabi