خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت گاؤوں میں 2 کروڑ لکھ پتی دیدیز تیار کرنے کے مقصد سے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کے ساتھ کام کررہی ہے، اس کا مقصد خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ  ڈرون کی اُڑان  کو طاقت دیں گے:وزیراعظم

Posted On: 15 AUG 2023 12:43PM by PIB Delhi

آج 77ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت گاؤوں  میں 2 کروڑ 'لکھ پتی دیدیز' تیار کرنے کے مقصد سے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) کے ساتھ کام کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 10 کروڑ خواتین آج  خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کے ساتھ  وابستہ ہیں۔ ’’ آج  ان گاؤوں میں کوئی بھی آنگن واڑی  میں  بینک میں ایک دیدی  پاسکتا ہے اور دوائیں فراہم کرنے کے لئے ایک دیدی مل سکتی ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے ایگری ٹیک کے بارے میں بات کی اور دیہی ترقی میں سائنس اور ٹکنالوجی کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک نظریہ پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خواتین کے 15000 سیلف ہیلپ گروپس کو قرض دیا جائے گا اور  ڈرون چلانے اور مرمت کرنے کے لیے قرض اور تربیت دی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ "ڈرون کی اڑان"  خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعہ انجام دی جائے گی ۔

 

************

 

 

ش ح۔ح ا   ۔ م  ص

 (U: 8380 )


(Release ID: 1948868) Visitor Counter : 99