کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی نقل و حمل میں انقلاب لانے کے لیے،فرسٹ میل کنیکٹی ویٹی، صاف  ستھرےاور صحت مند ماحول کی راہ ہموار کرتی ہے


مجموعی طور پر885 ایم ٹی کی صلاحیت کے ساتھ، 67 ایف ایم سی پروجیکٹ، زیر عمل ہیں

کوئلے کی وزارت نے، ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی تیار کرنے کے لیے ریلوے پروجیکٹس شروع کیے ہیں جن کی لاگت 26000 کروڑ ہے

Posted On: 14 AUG 2023 3:25PM by PIB Delhi

ہندوستان کی توانائی کی حفاظت کو مضبوط بنانے اور درآمدی کوئلے پر انحصار کم کرکے آتم نر بھر بھارت کے وژن کو پورا کرنے کے لیے، کوئلے کی وزارت ، نیشنل کول لاجسٹک پلان کی ترقی پرفعال طور سے سرگرم عمل ہے، جس میں کوئلے کی کانوں کے قریب، ریلوے سائڈنگ کے ذریعے، فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی (ایف ایم سی) شامل ہے۔  کوئلہ کی وزارت نے ایف ایم سی منصوبوں کے تحت کوئلے کی مشینی نقل و حمل اور لوڈنگ کے نظام کو بہتر بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

پائیدار ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کی مسلسل جاری کوشش میں، فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی کا تصور ایک گیم چینجر کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ بنیادی نقطہ نظر ،کوئلے کی نقل و حمل میں انقلاب برپا کر رہا ہے جو ماحول پر مثبت اور دیرپا اثر ڈال رہا ہے۔

فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی، کان کنی والے علاقوں میں کوئلے کی سڑک کی نقل و حمل کو کنویئرز یا قریبی ریلوے سائڈنگ تک سڑکوں کا استعمال کرکے ختم کرتی ہے۔ کوئلے کو کنویئر بیلٹ یا سڑک کے ذریعے قریبی ریلوے سائڈنگ تک پہنچانے سے، ایف ایم سی، سڑک پر ٹرکوں کی تعداد اور اس سے منسلک ماحولیاتی اثرات ،جیسے فضائی آلودگی، ٹریفک کی بھیڑبھاڑ اور سڑک کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرتا ہے، جس سے صاف  ستھرااور صحت مند ماحول پیدا ہوتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/coal1111111_html_m738d3fe7DSK.jpg

این سی ایل  میں فرسٹ  میل کنیکٹیویٹی (ایف ایم سی)پروجیکٹ

مجموعی طور سے  885 ایم ٹی صلاحیت کے ساتھ ،کل 67 فرسٹ میل کنیکٹیویٹی (ایف ایم سی) پروجیکٹس (59-سی آئی ایل، 5- ایس سی سی ایل اور 3- این ایل سی آئی ایل) ،کوئلے کی 1 بی ٹی ~ میکانائزڈ ہینڈلنگ کی صلاحیت کو حاصل کرنے کے لیے، تین مرحلوں میں شروع کیے جا رہے ہیں۔ پی ایم گتی شکتی کے ہدف کے مطابق، کوئلہ کی وزارت نے ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی تیار کرنے کے لیے، 26000 کروڑ روپے کی لاگت سے ریلوے پروجیکٹ شروع کیے ہیں۔

مزید برآں، ایف ایم سی، قدرتی وسائل اور سبز احاطہ کے تحفظ میں تعاون کرتا ہے۔ فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی کو اپنانے سے، کوئلے کی کان کنی کے آپریشن،طویل مدت میں اقتصادی طور پر زیادہ قابل عمل ہو جاتے ہیں۔ ٹیکنالوجی پر مبنی عمل کے نفاذ سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ آپریشن جاتی لاگت میں بھی کمی آتی ہے، جس سے کوئلے کے شعبے کے مجموعی منافع میں مدد ملتی ہے۔ پائیدار نقل و حمل کی طرف یہ تبدیلی، آب وہوا کی تبدیلیوں کو کم کرنے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

کوئلہ کی وزارت، کوئلہ نکالنے اور تقسیم کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے، وزارت ریلوے کے ساتھ تال میل کر رہی ہے۔ اس وقت کوئلے کی تقسیم کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے، وزارت ریلوے کے تعاون سے 13 ریلوے لائنیں تعمیر کی جا رہی ہیں جو کہ تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔

کوئلے کی نقل و حمل کی فرسٹ میل کی کنیکٹیویٹی، ملک میں نقل و حمل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور کنیکٹی ویٹی کو بڑھانے کے لیے ماحولیات کے حوالے سے باشعور معاشروں کی تعمیر میں امید کی کرن بن کر ابھررہی ہے۔ ماحول پر فرسٹ مائل کنیکٹیویٹی کا اثر کثیر جہتی اور دور رس ہے۔

کم کاربن فوٹ پرنٹ: ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانا اور روایتی ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں پر انحصار کو کم کرنے سے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کافی حد تک کم کرنے، آب وہوا کی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور اس کے مضر اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

قدرتی ماحول کا تحفظ: ماحول دوست نقل و حمل کے نیٹ ورکس کا قیام،قدرتی رہائش گاہوں اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔آنے والی نسلوں کے لیے نازک ماحولیاتی نظام کو محفوظ رکھتا ہے۔

صحت عامہ کو بہتر بنانا: فضائی آلودگی اور ٹریفک کی بھیڑ میں تخفیف، سانس کی بیماریوں اور تناؤ سے متعلق بیماریوں کے پھیلاؤ کو کم کرکے، صحت عامہ پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔

*************

( ش ح ۔اع  ۔  را) 

U.No. 8340


(Release ID: 1948619)