وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

’’تقسیم کی ہولناکیوں کی یاد کا دن، تقسیم کے متاثرین کو یاد کرتا ہے‘‘ : جناب  نریندر مودی


ہماری قوم کے سیکولر تانے بانے کو مضبوط کرتے ہوئے امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کا دن

Posted On: 14 AUG 2023 3:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ‘وبھاجن وبھیشیکا اسمرتی دیوس’  کے موقع پر  ان متاثرین کو یاد کیا جن کی جانیں ملک کی تقسیم میں ضائع ہوئی تھیں۔ آج قوم  ‘وبھاجن وبھیشیکا اسمرتی دیوس’ منا رہی ہے۔  جناب مودی نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان لوگوں کی جدوجہد کو یاد کیا جنہیں ان کے گھروں سے ا جاڑ دیا گیا تھا۔ ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

’’تقسیم وبھیشیکا اسمرتی دیوس،ان ہندوستانیوں کو عقیدت کے ساتھ یاد کرنے کا ایک موقع ہے جن کی جانیں ملک کی تقسیم میں قربان ہوئیں۔ اس کے ساتھ یہ دن ہمیں ان لوگوں کے مصائب اور جدوجہد کی بھی یاد دلاتا ہے جو بے گھر ہونے کا خمیازہ بھگتنے پر مجبور ہوئے۔ میں ایسے تمام لوگوں کو سلام کرتا ہوں‘‘۔

ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر جناب ہردیپ ایس پوری نے آج یہاں وزارت ثقافت کے زیر اہتمام تقسیم کے ہولناکی کےیادگاری دن کے موقع پر 75 عظیم شخصیات کو اعزاز سے نوازا جنہوں نے تقسیم کے المیے کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن اس بات کو یقینی بنائے گا کہ آنے والی نسلیں ان لاتعداد لوگوں کے درد اور مصائب کو کبھی فراموش نہیں کریں گی جو بے گھر ہوئے تھے اور اس دوران ہونے والی فرقہ وارانہ کشیدگی (نفرت اور تشدد) کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/53_html_4de7453c4QWT.jpg

تصویر 1: تقسیم کی ہولناکیوں کی یاد کا دن

المناک تقسیم کے دوران ضائع ہونے والی جانوں اور بے گھر ہونے کے مصائب  کے ناقابل تصور کا احترام کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ انچارجوں کی غلط پالیسیاں ہندوستان کی تقسیم کا باعث بنیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے والدین اس سب سے بڑے انسانی المیے کی تباہ کاریوں کا شکار تھے۔ 1952 میں پیدا ہوا، میں یہ سنتے ہوئے بڑا ہوا کہ کیسے میرے والد معجزانہ طور پر اس قتل عام سے بچ گئے اور لاہور سے آخری فرنٹیئر میل پر سوار ہوئے۔ میرے والدین اور خاندان کے کئی دوسرے افراد کو اپنی زندگی شروع سے شروع کرنی  پڑی  تھی۔ مزید برآں، انہوں نے دہشت گردی کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس ہمت کو جس کے ساتھ انہوں نے تقسیم کے چھوڑے گئے زخموں پر قابو پایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/53_html_54447979ZH5F.jpg

تصویر 2: تقسیم کی ہولناکیوں پر نمائش

مزید برآں،  جناب ہردیپ ایس پوری نے اس موقع پر تقسیم کی ہولناکیوں پر نمائش کا افتتاح کیا۔ راکیش سنہا، ممبر پارلیمنٹ اور پارٹیشن میوزیم، آئی جی این سی اے، اور وزارت ثقافت، حکومت کی طرف سے مشترکہ طور پر منعقدہ تقریب کے دوران بھارت کے 1947 کے تقسیم سے بچ جانے والے افراد سے خطاب کیا۔

 

 

*************

 ( ش ح ۔ش ت ۔ رض (

U. No.8344


(Release ID: 1948606) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi , Tamil