نیتی آیوگ

اٹل اختراع مشن اے آ ئی ایم  ، نیتی آیوگ نے  بھارت کی  خلائی تحقیق  کی تنظیم اسرو اور نورس   ایڈوٹیک کے ساتھ مل کر  ملک بھر کے سبھی اسکول طلبا کے لئے 11 اگست کو  خلاء سے متعلق اختراع کے قومی چیلنج  2023  (این ایس آئی سی 2023 ) کا کامیابی کے ساتھ آغاز کیا

Posted On: 11 AUG 2023 3:36PM by PIB Delhi

این ایس آئی سی 2023 ایک قومی سطح کی مہم ہے ،جسے  بھارت کی ابھرتی ہوئی  خلائی معیشت اور مستقبل کے فضائی عملے    کے تئیں  تعاون دینے کے لئے اگلی  نسل  کے  اُن لوگوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ،جو  خلاء میں جانے  کے متمنی ہیں۔ یہ ایک قومی  پلیٹ فارم ہے ،جس کے ذریعہ سرکردہ صنعت کا رجذبہ حاصل کرتے ہیں   ،دریافت کے لئے  موقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں اور  دنیا کے سامنے  اپنی اختراعات   کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

ملک بھر کے  اسکول  طلبا میں  اختراع اور تجسس  کو آگے بڑھانے کے مقصدسے اٹل اختراع مشن   فخریہ  طور پر  خلاء سے متعلق اختراع کے قومی  چیلنج این ایس آئی سی کا  اعلان کرتا ہے ، جو پورے ملک کے سبھی اسکول  طلبا کے لئے کھلا ہے ۔ پانچویں  سے بارہویں  کلاس تک کے  طلبا کے  لئے  یہ کھلا پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے  جہاں یہ  طلبا اپنی اختراع کا مظاہرہ کرسکتے ہیں اور جدید دور کے ،  خلائی ٹکنالوجی  کے مسائل کو حل کرسکتے ہیں ۔  یہ پلیٹ فارم  11  اگست سے  20 ستمبر 2023 تک  کھلا ہے ۔

اے ٹی ایل اور  غیر اے ٹی ایل  اسکولوں  کے طلباٹکنالوجی کے اس  پلیٹ فارم  پر  اپنے اندراج کراسکتے ہیں۔اس  پر   نورس  ایڈوٹیک  عمل درا ٓمد کررہا ہے  ۔یہ اندراج     https://navarsedutech.com/nsic/.پر کیا جاسکتا ہے۔ہر ایک طالب علم   اپنی دلچسپی  اور سمجھ  پر مبنی   کوئی ایک مسئلہ منتخب کرے  ، جو  چیلنج  موضوعات میں سے کسی کے تحت ہو۔

 این ایس آئی سی جونئیر سائنسدانوں ( 5سے 8 درجہ )اور سینئیر سائنسدانوں (9سے 12درجہ )کے لئے   انڈسٹری مینٹر ویڈیوز  ، وسائل  اور چیلنجوں کا  مربوط مفاد  پیش کرتا ہے،جسے طلبا نئے خیالات کے لئے استعمال کرسکتے ہیں اور  اسپیس  جنک  کلیکشن   روبوٹ ،  ری یوز ایبل  راکٹ ڈیزائن ،  سیٹلائٹ  ڈیزائن ،  مریخ اور  مزید   سیاروں کے لئے  انڈین  اسپیس شپ ڈیزائن  جیسے  مختلف موضوعات کے  ایک طریق  کار  پر  اپنی مختصر ریسرچ رپورٹ  پیش کرسکتے ہیں۔

اے آئی این کے مشن ڈائریکٹر  ڈاکٹر  چنتن ویشنو نے  باقاعدہ آغاز کے دورا ن تقریر کرتے ہوئے  کہا کہ اس چیلنج کا مقصد   نوجوان  طلبا میں اختراع کا جذبہ پیدا کرنا ہے تاکہ ان میں خلاء کے شعبے میں جلد از جلد شامل ہونے   کے بارے میں  بیداری  پیدا کی جاسکے  اور ایک ایسے  طریقے سے جس سے نہ صرف انہیں خلا کے شعبے کے بارے میں  سیکھنے میں مددملے بلکہ  وہ  دلچسپ   پروجیکٹ اور اختراعات کا مظاہرہ کرسکیں ، جو اس شعبے کے لئے واقعی اہم ہیں۔

*************

ش ح۔اس ۔ رم

U-8318                



(Release ID: 1948437) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi