امور داخلہ کی وزارت
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے شہر گاندھی نگر میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اورافتتاح کیا
آج گاندھی نگر لوک سبھا حلقے میں ایک ہزار 52 کروڑ روپے کے بقدر ترقیاتی کاموں کو وقف کیا گیا اور افتتاح کیا گیا، یہ سبھی کام حکومت ہند اور گجرات سرکار کے ذریعے مل کر کیے گئے ہیں
’’ میں گاندھی نگر کے لوک سبھا حلقہ میں ان سبھی ترقیاتی کاموں کے لیے وزیراعظم جناب نریندرمودی اور وزیراعلیٰ بھوپیندرپٹیل کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہوں‘‘
پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت، 792 کنبوں نے آج خود اپنے مکانات حاصل کیے
اب ان سبھی کنبوں کو اپناایک مکان حاصل کرنے سے متعلق سبھی پریشانیوں سے راحت مل جائے گی اور وہ اپنے مستقبل کو خوش حال بنانا شروع کریں گے
ریوابائی جنرل اسپتال اور سیٹھ این این پبلک اسپتال ایسے اسپتال ہیں، جنہیں منافع حاصل کرنے کے لیے قائم نہیں کیا گیا ہے، یہ ادارے لوگوں کو کفایتی قیمتوں پر صحت سے متعلق سہولتیں فراہم کررہے ہیں
اس بڑے اور اہم کام کے لیے اسپتال کے ٹرسٹی حضرات کو مبارک باد دیتے ہوئے، جناب شاہ نے ان پر زور دیا کہ وہ ان اسپتالوں کو پردھان منتری آیوشمان یوجنا کے دائرے میں لائیں، تاکہ غریب ترین اور پسماندہ افراد بھی بغیر پیسے کے اپنا علاج کراسکیں
گاندھی نگر کی 150 آنگن واڑیوں میں جی آئی ایچ ای ڈی سی آر ای ڈی اے آئی کے ذریعے شروع کی گئی کھلونوں کی تقسیم سے متعلق پہل قدمی قابل تعریف ہے، یہ پورے خطے کے غریب بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لائے گی
جناب شاہ نے آج جی یو ڈی اے کے ذریعے نوتعمیر شدہ باغ کا افتتاح کیا اور اسے عوام کے لیے وقف کیا،اس باغ میں بچوں کے ساتھ ساتھ بزرگ افراد تک کے لیے سبھی سہولتیں دستیاب ہیں
اس قسم کے مزید کئی باغ پورے خطے میں تعمیر کیے جارہے ہیں، یہ مقامی لوگوں میں صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے تحفظ کے احساس کو بھی فروغ دیں گے
Posted On:
13 AUG 2023 10:08PM by PIB Delhi
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نےآج گجرات کے شہر گاندھی نگر میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اورافتتاح کیا۔اس موقع پر گجرات کے وزیراعلیٰ جناب بھوپیندرپٹیل سمیت بہت سی اہم شخصیات نے بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔
اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ آج گاندھی نگر لوک سبھا حلقے میں 1052 کروڑ روپے کے بقدر ترقیاتی کاموں کو وقف کیا گیا اور افتتاح کیا گیا ۔ یہ کام حکومت ہند اور گجرات سرکار نے مل کر کیے ہیں۔انہوں نے گاندھی نگر کے لوک سبھا حلقے میں ان سبھی ترقیاتی کاموں کے لیے وزیراعظم جناب نریندرمودی اور وزیراعلیٰ بھوپیندر پٹیل کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔جناب شاہ نے کہا کہ آج 792 کنبوں نے خود اپنے مکانات حاصل کیے۔اس موقع پر انہوں سبھی کنبوں کے لیے نیک خواہشات کااظہارکیااور دعاکی کہ اپنے نئے مکانوں میں ان کنبوں کے ارکان کی زندگیاں خوشیوں، امن اور خوش حالی سے گزریں۔
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ ریوابائی جنرل اسپتال اور سیٹھ این این پبلک اسپتال ایسے اسپتال ہیں، جن کا مقصد منافع کمانا نہیں ہے۔آج ریوا بائی جنرل اسپتال کی تزئین نو کے کام کا آغاز ہوگیا ہے۔اسی طرح سیٹھ این این پٹیل پبلک کالج کی نئی 6 منزلہ عمارت کے لیے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب اور پورے اسپتال کی تعمیر نوکا کام بھی شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 50-25 سالوں تک کسی تنظیم کو چلانا بہت مشکل کام ہے اور ایک سرکاری اسپتال کو چلانا سب سے زیادہ مشکل کام ہے۔اس اہم ذمہ داری کے لیے اسپتال کے ٹرسٹیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے، جناب شاہ نے ان پر زور دیا کہ وہ اس اسپتال کو پردھان منتری آیوشمان یوجناکے دائرے میں لے کر آئیں، تاکہ غریب ترین افراد بھی پیسے کے بغیر بھی اپنا علاج معالجہ کراسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اسپتال کے درجے کو بہتر بناکر اور پردھان منتری آیوشمان یوجنا کے تحت اندراج کراکر وزیراعظم جناب نریندرمودی غریب عوام کے اسپتال میں علاج کے اخراجات کی رقم فراہم کریں گے۔
گاندھی نگر کی 150 آنگن واڑیوں میں جی آئی ایچ ای ڈی سی آر ای ڈی اے آئی کے ذریعے شروع کیے گئے کھلونوں کی تقسیم سے متعلق پہل قدمی قابل تعریف ہے، یہ پورے خطے کے غریب بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لائے گی۔ جناب شاہ نے آج جی یو ڈی اے کے ذریعے نوتعمیر شدہ باغ کا افتتاح کیا اور اسے عوام کے لیے وقف کیا،اس باغ میں بچوں کے ساتھ ساتھ بزرگ افراد تک کے لیے سبھی سہولتیں دستیاب ہیں۔ اس قسم کے مزید کئی باغ پورے خطے میں تعمیر کیے جارہے ہیں، یہ مقامی لوگوں میں صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے تحفظ کے احساس کو بھی فروغ دیں گے۔ جناب شاہ نے کہا کہ آج گاندھی نگر لوک سبھا حلقے میں کنکٹی ویٹی میں اضافہ کرنے کی غرض سے بہت سی سڑکیں تعمیر کی جارہی ہیں۔جناب امت شاہ نے اپنے لوک سبھا حلقے میں رندھیجا سے بلواتک 4 لین والی سڑک کوچوڑاکرنے کے کام کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
*************
ش ح ۔ ع م۔ ج ا
U. No.8312
(Release ID: 1948420)
Visitor Counter : 127