سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے 17 کلومیٹر طویل فلائی اوور اور انٹرچینج پروجیکٹ کا افتتاح کیا ، پونے کے روڈ انفرا سٹرکچر کو بڑا فروغ ملا
وزیر موصوف نے نائب وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں کھیڑمنچر بائی پاس پروجیکٹ کو بھی قوم کے نام وقف کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 اگست 2023 شام 5:30 بجے پی آئی بی ممبئی
Posted On:
12 AUG 2023 5:30PM by PIB Delhi
پونے کے این ڈی اے اسکوائر پر ایک مربوط روڈ انفراسٹرکچر پروجیکٹ کا افتتاح روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے 12 اگست 2023 کو مہاراشٹر کے نائب وزرائے اعلی - دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار کی موجودگی میں کیا۔ وزیرموصوف نے پونے میں منعقدہ ایک پروگرام میں کھیڑمنچر بائی پاس کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔
مغربی پونے کا گیٹ وے مانے جانے والے این ڈی اے چوک پر طویل عرصے سے انتظار کیا جانے والا فلائی اوور اور انٹر چینج پروجیکٹ کے افتتاح کے ساتھ ہی شہر میں ٹریفک کی بھیڑ کو بڑی حد تک حل کیا جائے گا۔ فلائی اوور برج 16.98 کلومیٹر طویل ہے اور اس منصوبے پر 865 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ منصوبے کے تحت کل 16 کلومیٹر کی 2.2 کلومیٹر لمبائی کے انٹر چینج کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ ممبئی-بنگلور ہائی وے کے دونوں اطراف اندرونی اور بیرونی خدمات کے لیے دو لین ہیں۔ ایک انٹرچینج سے آٹھ سمتوں میں نقل و حرکت کے لیے کل آٹھ ریمپ بنائے گئے ہیں۔ اس سے علاقے کی تمام سمتوں سے رابطے میں اضافہ ہوگا۔
افتتاحی تقریب میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ حکومت کا نصب العین جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کم قیمت پر معیاری انفراسٹرکچر کی تعمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی کا مرکز، پونے کو ماحول دوست اور آلودگی سے پاک شہر بنانے کی تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔ جناب گڈکری نے ملک کی ترقی میں پونے شہر کے تعاون اور اہمیت پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے کہا "پونے، جہاں چھترپتی شیواجی مہاراج نے اپنا بچپن گزارا، ایک شاندار تاریخی ورثہ ہے۔ تاریخ، ثقافت اور ورثے کی ایک بھرپور علامت، پونے کو آلودگی سے بچانے کی ضرورت ہے"۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے اور ایک الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم بنانے کی ضرورت ہے جو ایتھنول کی طرح غیر آلودگی پھیلانے والے ایندھن پر چلتا ہے۔ وزیر موصوف نے ریاستی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ اس سمت میں کوششیں کرے۔
آٹوموبائل انڈسٹری کے شعبہ میں ہندوستان کو سرفہرست مقام پر پہنچانے کے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے، جناب گڈکری نے کہا کہ چونکہ اس عمل میں پونے کا کردار بہت اہم ہوگا، اس لیے ہر فرد کو پونے کوملک کی ترقی کا ایک بڑا مرکز بنانے کے لیے ٹھوس کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ پونے میں بنیادی ڈھانچے کی مزید ترقی سے علاقے میں سرمایہ کاری کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا "شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی خدمات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی، پونے کے لیے ایک خود مختار ہوائی اڈہ ہونا بھی ضروری ہے اور اس کے لیے مرکزی حکومت سے تمام ضروری اجازتیں حاصل کر لی گئی ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو اعتماد میں لے کر ہوائی اڈے کے لیے زمین کے حصول کا کام جلد ہی شروع کر دیا جائے گا۔
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ پونے اور پمپری چنچواڑ کے درمیان میٹرو کا کام مستقبل قریب میں تیزی سے آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر دو منزلہ فلائی اوور کی تعمیر کے لیے مرکز سے فنڈ موصول ہوتے ہیں اور ضرورت کے مطابق اس سے زیادہ رقم ملتی ہے تو اس کا استعمال شہر سے گزرنے والی شاہراہوں پر ٹریفک جام کو حل کرکے پونے کے لوگوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کیا جائے گا۔
روڈ سیفٹی پر میٹنگ:
روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج پونے میں این ڈی اے چوک پر پل کے افتتاح کے بعد سڑک کی حفاظت سے متعلق ایک میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں ریاست کے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کے ساتھ متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔
شروع میں روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کی جانب سے شاہراہوں پر ہونے والے حادثات اور ان کی وجوہات کے بارے میں پریزنٹیشن دی گئی۔ سڑک حادثات ہمیشہ انسانی غلطی کی وجہ سے نہیں ہوتے، حادثات میں ملوث گاڑیوں میں تکنیکی خرابیاں بھی حادثات کی ایک وجہ ہیں۔ پریزنٹیشن میں یہ بھی بتایا گیا کہ سڑک کی تعمیر میں غلطیاں کیسے حادثات کا باعث بن سکتی ہیں۔
پریزنٹیشن کے بعد معززین سے خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ مہاراشٹر میں مختلف قومی اور ریاستی شاہراہوں پر حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو روکنے کے لیے ماہرین کی مدد سے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے گاڑیوں کی تیاری کی صنعت کے ساتھ ساتھ سڑک کی تعمیر کے شعبے کے ماہرین کی مدد سے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حل بھی تجویز کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
8310
(Release ID: 1948403)
Visitor Counter : 77