وزارت دفاع
واءی) - 3024 وندھیاگری( کا 17 اگست 2023 کو آغاز
چھٹا پروجیکٹ 17 اے جنگی جہاز كا ہندوستان کے عزت مآب صدر کے ذریعہ آغاز کیا جائے گا
پروجیکٹ 17 اے جہازوں کو ہندوستانی بحریہ کے وار شپ ڈیزائن بیورو نے اندرون ملک ڈیزائن کیا ہے
پراجیکٹ 17 اے جہازوں کے 75 فی صد آلات اور سسٹمز مقامی اداروں كے فراہم كردہ
Posted On:
13 AUG 2023 4:25PM by PIB Delhi
وندھیاگیری كو ایک پروجیکٹ 17 اے جنگی جہاز ہے اسے 17 اگست 23 کو کلکتہ کے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ میں ہندوستان کی عزت مآب صدر محترمہ دروپدی مرمو کے ذریعہ پانی میں اتارا جائے گا۔
کرناٹک کے پہاڑی سلسلے کے نام سے منسوب وندھیاگیری پروجیکٹ 17A جنگی جہازوں كے سلسلے کا چھٹا جہاز ہے۔ یہ جنگی جہاز پروجیکٹ 17 کلاس جنگی جہاز (شیوالک کلاس) کے بعد كی پیداوار ہیں جن میں بہتر خفیہ خصوصیات، جدید ہتھیاروں اور سینسر اور پلیٹ فارم مینجمنٹ سسٹم ہیں۔ ’وندھیاگیری‘، ایک تکنیکی طور پر ترقی یافتہ جنگی جہاز ہے جو اپنے پیشرو، سابقہ آئی این ایس وندھیاگیری، لینڈر کلاس اے ایس ڈبلیو جہاز کی ممتاز خدمات کو ایک مناسب خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ 8 جولائی 81 سے 11 جون 12 تک اپنی تقریباً 31 سال کی پرانی وندھیا گری نے مختلف چیلنجنگ آپریشنز اور کثیر القومی مشقوں کا مشاہدہ کیا تھا۔ نئے نام سے منسوب وندھیاگیری اپنے آپ کو دیسی دفاعی صلاحیتوں کے مستقبل کی طرف آگے بڑھاتے ہوئے اپنے بھرپور بحری ورثے کو قبول کرنے کے ہندوستان کے عزم کی علامت کے طور پر کھڑا ہے۔
پروجیکٹ 17 اے پروگرام کے تحت، میسرز ایم ڈی ایل کے کل چار جہاز اور میسرز جی آر ایس ای کے تین جہاز زیر تعمیر ہیں۔ پروجیکٹ کے پہلے پانچ جہاز ایم ڈی ایل اور جی آر ایس ای کی طرف سے 2022-2019 کے درمیان شروع کیے گئے ہیں۔
پروجیکٹ 17 اے جہازوں کو انڈین نیوی کے وار شپ ڈیزائن بیورو نے اندرون ملک ڈیزائن کیا ہے، جو جنگی جہازوں کے ڈیزائن کی تمام سرگرمیوں کے لیے اہم تنظیم ہے۔ 'آتم نربھرتا' کے ساتھ ملک کی پُرعزم وابستگی کے مطابق پروجیکٹ 17 اے جہازوں کے آلات اور سسٹمز کے لیے کافی 75 فی صد آرڈرز دیسی فرموں کے ہیںان میں مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) شامل ہیں۔وندھیا گری کا آغاز اس ناقابل یقین پیش رفت کا ایک موزوں ثبوت ہے جو ہماری قوم نے خود انحصار بحری فوج کی تعمیر میں کی ہے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1948356)
Visitor Counter : 110