وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی)  کے افسران نے سری نگر، جموں و کشمیر میں 4 تیندوؤں (پینتھرا پارڈس) کی کھالیں ضبط کیں

Posted On: 13 AUG 2023 11:52AM by PIB Delhi

ڈائرکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے، یہ مخصوص خفیہ معلومات حاصل کرنے کے بعد  کہ سری نگر، جموں و کشمیر (جے اینڈ کے) میں جنگلی جانوروں کی غیر قانونی تجارت میں ملوث چند گروہ تیندوے کی کھالوں کی فروخت کے لیے ممکنہ خریدار تلاش کر رہے ہیں، ایک آپریشن شروع کیا۔  اس سلسلے میں، ان گروہوں کے اراکین کو گرفتار کرنے کے لیے ایک تفصیلی منصوبہ تیار کیا گیا۔

خود کو خریدار کے طور پر پیش کرتے ہوئے، ممبئی زونل یونٹ (گوا ریجنل یونٹ) جموں و کشمیر میں سری نگر پہنچی۔

بات چیت کے مختلف ادوار کے بعد، فروخت کار تیندوے کی پہلی کھال لے کر سری نگر میں ڈل گیٹ کے نزدیک پہلے سے طے شدہ مقام پر پہنچے۔ نگرانی پر مامور افسران نے طے شدہ مقام کے پاس ایک شخص کو گرفتار کیا جس کے پاس ایک تیندوے کی کھال تھی۔ اس کی اطلاع کی بنیاد پر، سری نگر میں ایک عوامی مقام پر ایک اور ساتھی کو گرفتار کیا گیا۔

اولین کامیابی حاصل کرنے کے بعد، فروخت کاروں کے دیگر گروہ سے تفصیلی بات چیت کا سلسلہ جاری رہا۔ رات بھر چلنے والی بات چیت کے بعد، آخرکار فروخت کاروں  نے تیندوے کی تین کھالوں کو ایک طے شدہ مقام پر لانے کے لیے حامی بھر لی۔ ممنوعہ اشیاء (تیندوے کی تین کھالوں) کے ساتھ تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان لوگوں سے حاصل شدہ اطلاعات سے اشارہ ملا کہ اس لین دین سے جڑے مزید تین افراد ایک قریبی عوامی مقام پر انتظار کر رہے تھے۔ افسران کی دو ٹیموں کو فوری طور پر روانہ کیا گیا اور انہوں نے عوامی مقام پر تین لوگوں کو گرفتار کیا۔اس طرح، جنگلی جانوروں کی غیر قانونی تجارت میں ملوث مجموعی طور پر 8 افراد کو گرفتار کیا  گیا، جن میں ایک پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہے، اور اُن سے تیندوے (پینتھرا پارڈس)کی مجموعی طور پر 4 کھالیں برآمد کی گئیں۔ شروعاتی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ ان تیندوؤں کا غیر قانونی شکار لداخ، ڈوڈا، اور اُری میں کیا گیا تھا۔

تیندوے کی چار کھالوں کو ترمیم شدہ وائلڈ لائف (پروٹیکشن) ایکٹ 1972  کے سیکشن 50 (1) (سی) کے تحت  ضبط کیا گیا۔

Picture 1Picture 1

ضبط کی گئی ممنوعہ اشیاء اور وہ آٹھ افراد جنہوں نے وائلڈ لائف (پروٹیکشن) ایکٹ، 1972 کے تحت اس جرم کا ارتکاب کیا، انہیں وائلڈ لائف (پروٹیکشن) ایکٹ، 1972 کے تحت ضبطی سے متعلق شروعاتی کاروائی کے بعد جنگلی جانوروں کے تحفظ کے محکمے، جموں و کشمیر، کے افسران کے حوالے کر دیا گیا۔

**********

 

 

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8301


(Release ID: 1948295) Visitor Counter : 159