نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے نوجوانوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر "امپیکٹ ود یوتھ کنکلیو" میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی

Posted On: 12 AUG 2023 8:32PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے یونائیٹڈ نیشنز انڈیا کے یوواہ ایٹیونیسیف اور حکومت ہند کی وزارت برائے نوجوانوں کے امور اور کھیل کے زیر اہتمام "امپیکٹ ود یوتھ کنکلیو" میں ایک شاندار کلیدی خطبہ دیا۔ یہ کنکلیو آج چنئی میں نوجوانوں کےبین الاقوامی دن کے موقع پر منعقد ہوا،  جس کا تھیم اگنائٹنگ پیشنز اینڈ اسپارکنگ چینج – امپلیفائنگ وائسز ایند ڈرائیونگ چینج ود ساؤتھ ایشیا تھا ۔

نوجوانوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا، "نوجوان سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر اورمحافظ ہیں۔ ہندوستان کے  عالمی سطح پر سب سے نوجوان ممالک میں سے ایک ہونے کے ساتھ، ہماری ذمہ داری بے مثال ہے۔ نوجوانوں کا بین الاقوامی دن نوجوانوں کی زبردست طاقت کو واضح کرتا ہے –نوجوان  ہماری قوم کا مستقبل تشکیل دیتے ہیں اور امن کا مستقبل شیئر کرتے ہیں۔" انہوں نے پائیدار ترقی کے لیے ماحول دوست ہنر مندی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ  اپنا وژن شیئر کریں اور بیداری پیدا کریں۔

 

روزگار کے ابھرتے بازار پر بات کرتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے مصنوعی ذہانت کے عروج اور عالمی بیانیے اور پائیدار ترقی کے اہداف کو متاثر کرنے کے لیے نوجوانوں کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا۔ انہوں نے حالیہ ڈرون پالیسی اورخود انحصار ہندوستان کی اہمیت کا حوالہ دیتے ہوئے آج کی متحرک دنیا میں فعال شراکت پر زور دیا۔ جناب ٹھاکر نے نوجوانوں  سے کہا کہ وہ ایک مقصد کو اپنائیں اور ہندوستان کی قوم سازی کی کوششوں میں اپنا تعاون پیش کرتے ہوئے قابل حصول اہداف طے کریں۔

کنکلیو میں این وائی کے ایس کے ڈائریکٹر جنرل اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت میں  جوائنٹ سکریٹری جناب نتیش کمار مشرایونیسیف کی  نمائندہ محترمہ سنتھیا میک کیفری،؛ اور یوواہایٹ یونیسیفکے چیفجناب دھواراکھا شری رام بھی موجود تھے۔ جناب مشرا نے قوم کی تعمیر میں نوجوانوں کو مستحکم کرنے کے لیے وزارت کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کے مسائل کو اٹھانے میں نوجوانوں کے بین الاقوامی دن کی اہمیت پر زور دیا۔

محترمہ سنتھیا میک کیفری نے اجتماع کا خیرمقدم کرتے ہوئے نوجوانوں کو درپیش چیلنجوں اور مواقع کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے نوجوانوں کے عالمی دن کے منانے پر زور دیا۔ انہوں نے ہندوستان کے آبادیاتی منافعکی ستائش کی اور 21ویں صدی کے مواقع کے لئے ہندوستانی نوجوانوں کی ہنر مندی پر زور دیا۔

"امپیکٹ ود یوتھ کنکلیو" نے ایک پلیٹ فارم کے طور پر نوجوانوں کی آواز بلند کرنے ، تبدیلی کو جنم دینے اور جنوبی ایشیا میں پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے کام کیا۔ جذبات کو بروئے کار لانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، کنکلیو ایک روشن مستقبل کو فروغ دینے کے لیےجوانی کی توانائی کے جذبے کو ابھارتا ہے۔

"امپیکٹ ود یوتھ کنکلیو" کے بارے میں:

"امپیکٹ ود یوتھ کانکلیو" یونائیٹڈ نیشنز انڈیا کے یوواہ ایٹیونیسیف اور حکومت ہند کی وزارت برائے نوجوانوں کے امور اور کھیلکی جانب سے ایک مشترکہ پہل ہے۔ کنکلیو کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، ان کی آواز کو بلند کرنا اور جنوبی ایشیا میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔

یونیسیف ایٹ یووا کے بارے میں:

"یونیسیف ایٹ یوواہ " نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے وقف ہے۔ اختراعی پروگراموں اور شراکت داریوں کے ذریعہ، 'یوواہ ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے ایک روشن اور جامع مستقبل تشکیل دینے کے لیے کام کرتا ہے۔

نوجوانوں کابین الاقوامی دن:

نوجوانوں کا بین الاقوامی دن ہر سال 12 اگست کو عالمی سطح پر منایا جاتا ہے، جو دنیا کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ دن نوجوانوں سے متعلق مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور مختلف شعبوں میں نوجوانوں کے تعاون کے لیے ایک پلیٹفارم کے طور پر کام کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

8287



(Release ID: 1948250) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi , Telugu