جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اِریڈا (آئی آر ای ڈی اے) نے سہ ماہی پی اے ٹی میں اب تک کا سب سے زیادہ منافع    295 کروڑ روپے حاصل کئے، خالص این پی اے گھٹ کر 1.61 فیصد ہوا

Posted On: 12 AUG 2023 6:50PM by PIB Delhi

انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے)، حکومت ہند کی ایک منی رتن (زمرہ – I) کمپنی ہے جو نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے مکمل انتظامی کنٹرول میں کام کرتی ہے، نے اپنی سہ ماہی میں پرافٹ آف ٹیکس (پی اے ٹی) کی شکل میں 295 کروڑ روپے کا منافع کمایا جو اب تک کا سب سے زیادہ منافع ہے اور یہ ایک غیر معمولی حصول یابی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مال سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی میں اس نے پرافٹ بیفور ٹیکس (پی بی ٹی) کی شکل میں 440 کروڑ روپے کمائے۔ یہ حصول یابی پچھلے مالی سال  2022-23 کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 30 فیصد  اور 29 فیصد کا قابل ذکر اضافہ دکھاتا ہے۔ اِریڈا (آئی آر ای ڈی اے) نے خالص غیر کارکردگی والے اثاثے (این پی اے) میں بھی اہم کمی درج کی ہے ، جس سے اسے مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی م 2.92 فیصد سے گھٹاکر مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی میں 1.61 فیصد  پر لادیا ہے جو سال در سال کی بنیاد پر قابل ذکر 45 فیصد  کی کمی (فیصد میں) کی نمائندگی کرتا ہے۔

کمپنی کی غیر معمولی کارکردگی اور مسلسل ترقی کی رفتار کو سراہتے ہوئے، اِریڈا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے، آج 12 اگست 2023 کو منعقدہ ایک میٹنگ میں، مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی کے لیے آڈٹ شدہ مالیاتی نتائج کو منظوری دی۔

پچھلے سال کے مقابلے میں، اِریڈا کی لون بک میں  30 جون 2022 تک کے 32679 کروڑ روپے سے  30 جون 2023 تک 47207 کروڑ روپے کی توسیع ہوئی، جو پہلی سہ ماہی کے دوران  44 فیصد کی مضبوط ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ کمپنی نے 3173 کروڑ روپے کے قرض کی تقسیم کا نشانہ حاصل کیا اور آپریشنز سے کل آمدنی 1143 کروڑ روپے ہوئی، جو پچھلے سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے بالترتیب 272 فیصد  اور 45 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے، جس میں قرض کی تقسیم 852 کروڑ روپے اور آپریشنز سے کل آمدنی 786 کروڑ روپے تھی۔

مالی سال 2022-23 کی اسی مدت کے مقابلے میں مالی سال 2023-24 کی پہلی سہ ماہی کے لیے قابل ذکر مالیاتی جھلکیاں اس طرح ہیں:

    آپریشنز سے کل آمدنی: 786 کروڑ روپے کے مقابلے میں 1143 کروڑ روپے (45 فیصد کا اضافہ)

    ماقبل ٹیکس منافع: 340 کروڑ روپے کے مقابلے 440 کروڑ روپے (29 فیصد کا اضافہ)

    مابعد ٹیکس منافع: 226 کروڑ روپے کے مقابلے 295 کروڑ روپے (30 فیصد  کا اضافہ)

    قرض کی تقسیم: 852 کروڑ روپے کے مقابلے 3173 کروڑ روپے (272 فیصد کا  زیادہ)

    لون بک: 32679 کروڑ روپے کے مقابلے 47207 کروڑ روپے (44 فیصد کا اضافہ)

    خالص اثاثہ: 5514 کروڑ روپے کے مقابلے 6290 کروڑ روپے (14 فیصد کا اضافہ)

    خالص این پی اے:  2.52 فیصد کے مقابلے 1.61 فیصد (فیصد شرح میں 45 کی کمی)

    مجموعی این پی اے:   5.33 کے مقابلے  3.08 فیصد  (فیصد کے پس منظر میں 42 فیصد  کی کمی)

اریڈا کے صدر  اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار داس نے کمپنی کی ترقی کا کریڈٹ اسٹیک ہولڈرس کے اعتماد اور حمایت کو دیا۔ انہوں نے بجلی و نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کے تئیں ممنونیت کا اظہار کیا۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا؛ ایم ایم آر ای کے سکریٹری اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مسلسل حمایت اور رہنمائی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا، جنھوں نے اِریڈا کی تاریخی حصول یابی کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اریڈا کی وقف ٹیم کی غیر متزلزل عہد بستگی اور انتھک کوششوں کے لئے بھی ستائش کی، جس کے سبب یہ تاریخی مالیاتی نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

******

ش  ح۔ م  م۔ م ر

U-NO. 8293


(Release ID: 1948218) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Telugu