صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خصوصی مہمانوں کو نئی دہلی میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی
متحرک گاؤں کے سرپنچوں، اساتذہ، نرسوں، کسانوں اور ماہی گیروں کو یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے
ہریانہ سے تعلق رکھنے والی تین نرسیں لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی
سویتا رانی، جنہیں اس سے قبل صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے کووڈ 19 کے بحران کے دوران ان کے شاندار کام کے لیے نرسنگ ڈے پر اعزاز سے نوازا تھا، دہلی میں یوم آزادی کی تقریبات کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے
Posted On:
12 AUG 2023 6:03PM by PIB Delhi
15 اگست 1923 کو تاریخی لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خصوصی مہمانوں کو تقریبات میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے جن میں متحرک گاؤں کے سرپنچ، اساتذہ، نرسیں، کسان اور ماہی گیر شامل ہیں۔ ہریانہ کی ریاست سے تعلق رکھنے والی 3 نرسیں 15 اگست 2023 کو تاریخی لال قلعہ، دہلی میں یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔
پچاس نرسیں، اپنے اہل خانہ کے ساتھ، ان تقریباً 1,800 افراد میں شامل ہیں جنہیں مشہور یادگار کی فصیل سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا قوم کے نام خطاب سننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ ہندوستان بھر میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مدعو کرنے اور تقریبات کا حصہ بننے کی پہل حکومت نے ’جن بھاگیداری‘ کے اپنے وژن کے مطابق کی ہے۔
تقریبات کا مشاہدہ کرنے کے لیے مدعو کی گئی 50 نرسوں میں سے 3 نرسیں ہریانہ سے ہیں۔ فرید آباد، ہریانہ میں ڈی ڈی نیوز سے بات کرتے ہوئے، سویتا رانی جو کہ بادشاہ خان سول اسپتال، فرید آباد کے بلڈ بینک میں نرسنگ آفیسر کے طور پر کام کرتی ہیں، نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ، ان کا خاندان اور اسپتال کا عملہ اس عظیم موقع کا ایک حصہ بننے پر خوشی اور اعزاز محسوس کر رہے ہیں۔ سویتا رانی کو اس سے قبل صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے کووڈ 19 کے بحران کے دوران ان کے شاندار کام کے لیے نرسنگ ڈے پر اعزاز سے بھی نوازا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 8290
(Release ID: 1948208)
Visitor Counter : 146