دیہی ترقیات کی وزارت

ایک ضلع ایک پروڈکٹ’او ڈی او پی وال‘ کا آغاز

Posted On: 12 AUG 2023 10:09AM by PIB Delhi

بھارتی دستکاری کی انفرادیت کو  دنیا  کے سامنےلانے کے وزیراعظم  جناب نریندر مودی کے نظریہ  کو پورا کرنے کی سمت میں ایک اور قدم: جناب چرن جیت سنگھ

ایک ضلع ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) اور دین دیال انتودیہ یوجنا- قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی- این آر ایل ایم) نے کل یہاں  مشترکہ طور پر ’او ڈی او پی وال‘ کا  آغاز کیا۔  او ڈی او پی وال کا آغاز کرتے ہوئے دیہی ترقی کی وزارت کے دیہی ذریعہ معاش  محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ نے کہا کہ اس طرح  کا اشتراک، دنیاکے سامنے بھارتی دستکاری کی انفرادیت کا مظاہرہ کرنے کے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن  کو بروئے کار  لانے  کی سمت میں ایک اور قدم ہے۔

ایک ضلع  ایک پروڈکٹ (او ڈی او پی) پروگرام،  کامرس و صنعت کی وزارت کے  صنعت اور داخلی تجارت  کے فروغ کے محکمے  (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے تحت ایک  پہل ہے، جس کا مقصد، ملک کے سبھی اضلاع میں متوازن علاقائی ترقی کو  فروغ دے کر ملک اور اس کے عوام کو خودمختار بنانے کے وزیراعظم کے وژن کو ظاہر کرنا ہے۔ اس  پروگرام کے تحت  ہر ایک ضلع سے ایک منفرد پروڈکٹ کا  انتخاب  کرکے، اس کی  برانڈنگ اور فروغ دیا جاتا ہے،  جس سے  ملک بھر میں  مصنوعات کی  متنوع رینج کی نمائش ہوتی ہے۔  اس پروگرام  میں ہینڈ لوم اور دستکاری سمیت  مختلف شعبوں  کا احاطہ کیا جاتا ہے۔

پروگرام کا آغاز کئے جانے کے موقع پر دیہی ترقی کے وزارت کے دیگر عہدیداران کے ساتھ وازارت کے   دیہی ذریعہ معاش محکمے کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ اسمرتی شرن،   جوائنٹ سکریٹری محترمہ سواتی شرما،  دیہی  ذریعہ معاش محکمے کے ڈائریکٹر جناب  رگھویندر پرتاپ سنگھ، محکمے کے کی ڈپٹی سکریٹری محترمہ نویدیتا پرساد،  محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب رمن وادھوا   اور وزارت کامرس و انڈسٹری  کے  ڈی پی آئی آئی ٹی کی ڈائریکٹر محترمہ سپریہ دیوستھلی  کے ساتھ وزارت کے دیگر عہدیداران نے موجود تھے۔

اس تعاون کے تحت تمام اضلاع سے مصنوعات کی نشاندہی کی جارہی ہے تاکہ ان کی انفرادی خصوصیات اور  ثقافتی اہمیت کو فروغ دیا جاسکے۔ اس میں مختلف دستکاری ، ہینڈلوم اور زرعی مصنوعات شامل ہیں جو ان کے علاقائی شناخت سے منسلک ہیں۔ اس تعاون کا مقصد صارفین کو امپوریا کی لے جانا، فروخت میں اضافہ کرنا اور ایس اے آر اے ایس (سارس) مصنوعات کی نمائش  کو مزیدس بڑھانا ہے  تاکہ دیہی  ایس ایچ جی خواتین کی دیسی دستکاریوں اور کاریگروں کو فروغ دیا جاسکے۔

******

ش ح۔ ن ر

U NO:8272



(Release ID: 1948053) Visitor Counter : 109