شہری ہوابازی کی وزارت

مزید 6 ہوائی اڈوں پر ڈیجی یاترا شروع کی جائے گی


گست کے مہینے میں ممبئی، احمد آباد، کوچی، لکھنؤ، جے پور اور گوہاٹی ہوائی اڈوں پر ڈیجی یاترا کی سہولت شروع کی جائے گی

اس کے ساتھ ہی ڈیجی یاترا سے چلنے والے ہوائی اڈوں کی تعداد بڑھ کر تیرہ ہو جائے گی

10 اگست 2023 تک، 3.46 ملین مسافروں نے ڈیجی یاترا کی سہولت کا استعمال کیا ہے

Posted On: 11 AUG 2023 6:56PM by PIB Delhi

ڈیجی یاترا کی سہولت 6 مزید ہوائی اڈوں یعنی ممبئی، احمد آباد، کوچی، لکھنؤ، جے پور، اور گوہاٹی ہوائی اڈوں پر اگست 2023 کے مہینے میں شروع کی جائے گی۔

یکم دسمبر 2022 کو شہری ہوابازی اور فولاد کے وزیر جناب جیوترادتیہ کے ذریعہ تین ہوائی اڈوں، نئی دہلی، وارانسی اور بنگلور پر اس کے آغاز کے بعد سے، ڈیجی یاترا چار مزید ہوائی اڈوں، وجئے واڑہ، پونے، حیدرآباد اور کولکتہ میں شروع کی گئی ہے۔ ڈیجی یاترا ہوائی اڈوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ مذکورہ بالا چھ ہوائی اڈوں کے اضافے کے ساتھ، ڈیجی یاترا کے لئے اہل ہوائی اڈوں کی کل تعداد تیرہ ہو جائے گی۔

10 اگست 2023 تک، ڈیجی یاترا کا استعمال 34,60,454 مسافروں نے کیا ہے۔ اسی تاریخ تک ڈیجی یاترا موبائل ایپلیکیشن کے صارفین کی تعداد 1.29 ملین تھی۔

ڈیجی یاترا ایک موبائل ایپلیکیشن پر مبنی سہولت ہے جس کا تصور چہرے کی شناخت ٹیکنالوجی (ایف آر ٹی ) کی بنیاد پر ہوائی اڈوں پر مسافروں کی رابطہ کے بغیر، سہل اور ہموار پروسیسنگ کو حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ مسافروں کو اپنی شناخت اور سفری تفصیلات کی توثیق کرنے کے لیے چہرے کی خصوصیات کا استعمال کرتے ہوئے کاغذ کے بغیر اور کانٹیکٹ لیس پروسیسنگ کے ذریعے ہوائی اڈوں پر مختلف چیک پوائنٹس سے گزرنے میں مدد کرتا ہے۔

ڈیجی یاترا کے عمل میں، مسافر کی ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات (پی آئی آئی) ڈیٹا کا کوئی مرکزی ذخیرہ نہیں ہے۔ تمام مسافروں کا ڈیٹا انکرپٹڈ اور ان کے اسمارٹ فون کے بٹوے میں محفوظ ہے۔ یہ صرف مسافر اور سفری اصل کے ہوائی اڈے کے درمیان اشتراک کیا جاتا ہے، جہاں مسافر کی ڈیجی یاترا آئی ڈی کی توثیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ پرواز کی روانگی کے 24 گھنٹے کے اندر ہوائی اڈے کے سسٹم سے ڈیٹا کو صاف کر دیا جاتا ہے۔ ڈیٹا مسافروں کے ذریعے براہ راست شیئر کیا جاتا ہے، صرف اس وقت جب وہ سفر کرتے ہیں اور صرف اصل ہوائی اڈے پر۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ش ت۔ن ا۔

U- 8264



(Release ID: 1947981) Visitor Counter : 113


Read this release in: Hindi , English , Marathi , Manipuri