نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے احمد آباد کے باولہ – بگودرہ شاہراہ پر سڑک حادثے کی وجہ سے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا
Posted On:
11 AUG 2023 7:16PM by PIB Delhi
نائب صدرجمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج احمد آباد میں باولہ-بگودرہ شاہراہ پر ایک المناک سڑک حادثے میں جانوں کے ضیاع پرگہرے غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔
ایک ٹویٹ میں، نائب صدر جمہوریہ نے کہا:
’’احمد آباد میں باولہ-بگودرہ ہائی وے پر ایک المناک سڑک حادثے میں جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ش ت۔ن ا۔
U-8262
(Release ID: 1947966)