وزارت دفاع

فوجیوں کے راشن میں جوار باجرے کا آٹا

Posted On: 11 AUG 2023 2:53PM by PIB Delhi

جوار باجرے کے بین الاقوامی سال - 2023 کے دوران ہندوستانی ملیٹ یعنی جوار باجرے کو فروغ دینے کے لئے حکومت ہند کی پہل کو زیر عمل لاتے ہوئے 26 مئی 2023 کو جوار باجرے کے آٹے (باجرہ، جوار-راگی، بالترتیب (دس-دس-پانچ کے تناسب سے شامل کرنے کی سرکاری منظوری دی گئی، جو موجودہ مالی سال کے دوران آرمی سروس کور پر منحصر عملے کے تمام زمروں کے موجودہ راشن میں دیئے جانے والے آٹے، چاول کا 25 فیصد تک ہوگا۔

اناجوں کی مانگ کا انحصار کسی بھی جوان کی ڈیوٹی کے مقام، ترجیح، فوجیوں کی پسند اور متعلقہ اشیاء کی دستیابی پر ہوتا ہے، جو ان کی تغذیاتی مانگ کو دیکھتے ہوئے مہیا کی جاتی ہے۔ آٹے کے متبادل کے طور پر دیسی اناجوں کی مانگ جوانوں کی طرف سے کی جاتی رہی ہے، جو راشن اینڈ سپلائز 1967کے مطابق ہے، لیکن نو ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر تعینات فوجیوں  کے لئے 1972 کے راشن اسکیل کے تحت ان اشیاء  کی فراہمی منقطع ہو گئی تھی اور اس کے بعد 1974 میں حالت امن اور فیلڈ میں تعینات فوجیوں کے لئے بھی یہ فراہمی منقطع  ہو گئی تھی۔

حکومت ہند کی خصوصی منظوری کی بنیاد پر فوج نے تمام زمروں کے فوجیوں  کے لئے منظور شدہ آٹے، چاول میں 25 فیصد جوار باجرے کو شامل کر نے کے لئے  سرکاری خرید شروع کر دی ہے، جو رواں مالی سال 2023-24 کے   لئے  ہوگا۔ اب تک 1162 میٹرک ٹن جوار باجرے کا آٹا خریدا جا  چکا ہے۔

یہ اطلاع دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں وی کے سری کندن کو تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1947961) Visitor Counter : 63


Read this release in: English , Tamil