وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سرحدی علاقوں میں پاکستان کی جانب سے شیلنگ

Posted On: 11 AUG 2023 2:45PM by PIB Delhi

گزشتہ تین برس اور رواں سال میں (جون 2023 تک) جنگ بندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے فوجیوں اور عام شہریوں کی اموات کی تفصیل درج ذیل ہے:۔

سال

سپاہیوں کی اموات

عام شہریوں کی اموات

2020

24

22

2021

04

-

2022

-

-

(جون 2023 تک)

 

-

 

-


سکیورٹی فورسز نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات میں جہاں ضروری ہوا، مناسب جوابی کارروائی کی۔جنگ بندی کی خلاف ورزی کے تمام واقعات پر پاکستانی حکام کے ساتھ  مناسب سطح پر ہاٹ لائن فلیگ میٹنگوں یا دونوں ملکوں کے ڈائرکٹریٹ جنرلس آف ملیٹری آپریشنس کے درمیان ہفتہ وار  بات چیت کے ذریعے بات چیت کی گئی۔ فروری 2021 میں ڈائرکٹر جنرل آف ملٹری آپریشن انڈر اسٹینڈنگ کے بعد سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے صرف تین واقعات ہوئے ہیں اور لائن آف کنٹرل (ایل او سی) پر گولی باری کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ پھر بھی ہمارے جوان کسی بھی ناگہانی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
سفارتی طور پر ہندوستان نے بار بار اعلیٰ ترین سطح پر اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان لائن آف کنٹرول کا احترام کرے اور بین الاقوامی سرحد کی پاسداری کرے، جو کہ موجودہ ضابطوں اور مفاہمت کے تحت مطلوب ہے۔

یہ اطلاع دفاع کے مرکزی وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب اشوک کمار راوت کو تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1947955) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Tamil