وزارات ثقافت
’’میں آپ سب سے کہتا ہوں کہ فخر کرنے والے ہندوستانی بنیں، اپنے ملک کو ہمیشہ پہلے رکھیں۔ اپنی تاریخی کامیابیوں پر فخر کریں‘‘ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر کا بیان
یہ ہماری خوشیوں، کامیابیوں اور حصولیابیوں کا جشن منانے اور ہمارے ترنگے کو احترام دینے کا موقع ہے :نائب صدرجمہوریہ
نائب صدر جمہوریہ نے دہلی کے پرگتی میدان سے ‘ہر گھر ترنگا’ بائیک ریلی کو روانہ کیا
’ہر گھر ترنگا‘ مہم بحیثیت ملک ہمارے اتحاد اور سالمیت کو ظاہر کرتی ہے: مرکزی وزیر ثقافت جناب جی کشن ریڈی
ترنگا ہماری قومی شان، ہمارے اتحاد، آزادی اور حب الوطنی کی علامت ہے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 AUG 2023 3:09PM by PIB Delhi
نائب صدر جناب جگدیپ دھنکھر نے آج سبھی سے کہا کہ وہ ایسے ہندوستانی بنیں، ہمیشہ ملک کو پہلے رکھیں۔ ‘‘اپنی تاریخی حصولیابیوں پر فخر کریں۔ آپ کی تاریخی کامیابیوں کو تسلیم کرکے دنیا دنگ رہ گئی ہے’’، نائب صدر جمہوریہ نے آج دہلی کے پرگتی میدان سے، ‘ہر گھر ترنگا’ بائیک ریلی کو روانہ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس ریلی میں شرکت کرنے والے پارلیمانی افراد کے جوش و خروش اور خوشی کی ستائش کرتے ہوئے، جناب دھنکھر نے دوستانہ اور ساز گار ماحول پیدا کرنے کے لئے اس طرح کی تقریبات کی اہمیت پر زور دیا۔ اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 2047 میں، جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا، وہ عالمی سطح پر سب سے اوپر ہوگا’’۔
جناب دھنکھر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آج ہمارے مجاہد ین آزادی کے بانیوں کی قربانیوں اور خدمات کو تسلیم کرنے اور ان کی یاد منانے کا موقع ہے، انہوں نے ہر بھارتی کو اس بات کو یقینی بنانے کی تلقین کی کہ قومی پرچم، جو کہ ہماری قومی شان کی علامت ہے، بلند رہے گا۔ نائب صدر جمہوریہ نے اس پہل کو مزید وسعت دینے کے لیے ‘ہر گھر ترنگا’ مہم اور بائیک ریلی کے کامیاب انعقاد کے لیے وزارت ثقافت کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شمال مشرقی خطے کے ثقافت، سیاحت اور ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا، ‘‘گزشتہ سال کی طرح ہم سب کو ایک بار پھر متحد ہو کر‘'ہر گھر ترنگا’ مہم کو کامیاب بنانا چاہیے۔ ہر گھر ترنگا بحیثیت قوم ہمارے اتحاد اور سالمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ جناب جی کشن ریڈی نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ آج سے، ہر گاؤں، ہر تعلیمی ادارہ، ہر شہر ملک بھر میں 15 اگست یوم آزادی تک’ترنگا یاترا‘ کا اہتمام کرے گا’’۔
جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ پچھلے سال، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل پر، ہر بھارتی شہری آگے آیا اور اس نے فخر کے ساتھ اپنے گھروں میں ترنگا لہرایا اور پچھلے سال کے خوبصورت مناظر نے ہر بھارتی شہری کو فخر کااحساس کرایا۔
جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ترنگا ہمارے ملک کی شان ، ہمارے اتحاد، آزادی اور حب الوطنی کی علامت ہے۔ یہ ہماری عظیم قوم کی میراث اور ہندوستان کی بہادر بیٹیوں اور بیٹوں کی قربانیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔
جناب انوراگ ٹھاکر نے ہر بھارتی پر زور دیا کہ وہ باہر آئے اور یوم آزادی اسی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ یوم آزادی منائیں اور افق کو ترنگے سے رنگ سے بھردیں۔
کامرس اور صنعت، صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل؛ اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کودکے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر؛ جل شکتی کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت؛ قانون اور انصاف کے وزیر مملکت، پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال؛ ثقافت کی وزیرمملکت، محترمہ میناکشی لیکھی اور دیگر معزز شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
اس ریلی کا اہتمام ثقافت کی وزارت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت کیا تھا تاکہ ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے جذبے کے تحت قومی پرچم کے تئیں ‘ہر گھر ترنگا’ مہم کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے ۔ موٹر سائیکل ریلی میں کئی مرکزی وزراء نے بھی شرکت کی۔ بایئک ریلی کو پرگتی میدان کے ہال نمبر 14 سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا اور یہ ریلی بھیروں مارگ سے ہوتی ہوئی انڈیا گیٹ کی طرف گئی۔ اس ریلی نے انڈیا گیٹ کا پوراچکر لگایا اور یہ ریلی قومی جنگی یاد گار کے سامنے میجر دھیان چند اسٹیڈیم پر ختم ہوئی۔ اس موقع پر قوم کو خراج تحسین پیش کرنے اور حب الوطنی کے جذبے کو اُجاگر کرنے کے لیے شاندار ثقافتی پروگرام بھی منعقد کئے گئے۔
گزشتہ سال یوم آزادی سے قبل منعقد کی گئی بائیک ریلی بہت کامیاب رہی تھی۔ ‘ہر گھر ترنگا’ مہم نے پوری قوم کے لوگوں کو متحد کیا اور اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایک اجتماعی جشن کے جذبات کا تصور کریں اور حب الوطنی کے جذبے کو آگے لائے۔ گزشتہ سال کی طرح، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہر شہری سے اپنی رہائش گاہوں پر شان کے ساتھ قومی پرچم لہرا کر شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔‘‘ہر گھر ترنگا’’ مہم نے عوام کی طرف سے ایک غیر معمولی اور دلی ردعمل کو پیدا کیا ہے۔ پچھلے سال اس مہم کو بڑے پیمانے پر چلایا گیا تھا ، جس میں قابل ذکر رفتار اور نمایاں عوامی حصہ داری حاصل ہوئی تھی، جو جن بھاگیداری کے جوہر کا مظہر تھا۔
یوم آزادی کے خصوصی لمحات اور اپنے ترنگے کو یاد کریں، www.harghartiranga.com پر اپنی سیلفیز اپ لوڈ کرکے ہر گھر ترنگا ابھیان میں حصہ لیں۔
اپنا ترنگا حاصل کرنے کے لیے، قریبی ڈاک گھر جائیں یا اسے آن لائن آرڈر کرنے کے لیے دی گئی اس ویب سائٹ کا www.epostoffice.gov.in مشاہدہ کریں۔
*************
( ش ح ۔ش م ۔ رض (
U. No.8255
(ریلیز آئی ڈی: 1947911)
وزیٹر کاؤنٹر : 104