وزارت خزانہ
مالی سال 24-2023 کے لیے 10.08.2023 تک براہ راست ٹیکس کی وصولی
Posted On:
11 AUG 2023 5:35PM by PIB Delhi
10 اگست 2023 تک براہ راست ٹیکس کی وصولیوں کے عارضی اعداد و شمار میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ 10 اگست 2023 تک براہ راست ٹیکس کی وصولیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجموعی وصولی 6.53 لاکھ کروڑ روپے ہے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کی مجموعی وصولی سے 15.73 فیصد زیادہ ہے۔ براہ راست ٹیکس کی وصولی، مجموعی رقم کی واپسی 5.84 لاکھ کروڑ روپے پر ہی برقرار ہے، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کی مجموعی وصولی سے 17.33 فیصد زیادہ ہے۔ یہ وصولی مالی سال 24-2023 کے لیے براہ راست ٹیکسوں کے کل بجٹ تخمینے کا 32.03 فیصد ہے۔
یکم اپریل، 2023 سے 10 اگست، 2023 کے دوران 0.69 لاکھ کروڑ روپے کی رقم واپس کی گئی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران واپس کی گئی رقم سے 3.73 فیصد زیادہ ہے۔
*********
ش ح – ق ت – ت ع
U No.: 8256
(Release ID: 1947861)
Visitor Counter : 94