بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرانس شپمنٹ کارگو

Posted On: 11 AUG 2023 3:58PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مالی سال 22 میں ہمارے ملک کا کل ٹرانس شپمنٹ کارگو تقریباً 4.6 ملین ٹی ای یوز (بیس -فٹ کے مساوی یونٹس) تھا، جس میں سے تقریباً 4.2 ملین ٹی ای یوز کو ہندوستان سے باہر بھیجا  گیا۔

ہندوستان میں ٹرانس شپمنٹ ہبس کو ترقی دینے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:

 (i) کوچین پورٹ اتھارٹی (سی او پی اے) نے کوچین میں والارپدم میں بین الاقوامی کنٹینر ٹرانس شپمنٹ ٹرمینل تیار کیا ہے۔

 (ii) کیرالہ کی حکومت بنیادی طور پر کنٹینر کی نقل و حمل کو پورا کرنے کے لیے وزینجام انٹرنیشنل سی پورٹ لمیٹڈ تیار کر رہی ہے۔

 (iii) انڈمان اور نکوبار جزائر کے گریٹ نیکوبار جزیرے میں واقع گلاتھی خلیج کو بین الاقوامی کنٹینر ٹرانس شپمنٹ پورٹ کی ترقی کے لیے شناخت کیا گیا ہے۔

************

ش ح۔ ا ک    ۔ م  ص

 (U: 8237 )


(Release ID: 1947775) Visitor Counter : 118


Read this release in: English