نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

دہلی کے پرگتی میدان میں ہر گھر ترنگا بائیک ریلی کو جھنڈی دکھاتے وقت نائب صدر جمہوریہ کے خطاب کا متن (اقتباس)

Posted On: 11 AUG 2023 11:06AM by PIB Delhi

موجود معززین کا خیر مقدم!

اس جوش کو دیکھ کر، اس اُمنگ کو دیکھ کر، میرے ذہن میں کوئی شک نہیں ہے، یہ ہندوستان کے ابھرتے ہوئے نظام کا عکس ہے۔

پارلیمنٹ میں جو ٹکراؤ ہے،اس طرح کے پروگراموں سے اس میں تبدیلی آئے گی۔ یہ بہت ہی اہم دن ہے۔

میں وزیر موصوف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ واقعی ایک عظیم موقع ہے، یہ ایک ایسا موقع ہے جو ہمیں یہ محسوس کرائے گا کہ اس روئے ارضی کی سب سے بڑی جمہوریت، جس میں انسانیت کا 1/6 حصہ آباد ہے، عروج پر ہے، جیسا پہلے کبھی نہیں تھا۔ ہمارا عروج نہ رکنے والا ہے۔

ایسا موقع، جہاں معزز اراکین پارلیمنٹ، کسی ایسی تقریب میں شریک ہوتے ہیں جہاں ہماری خوشیوں، کامیابیوں، کامرانیوں کا جشن منایا جائے، اور ہمارے ترنگے کو عزت دی جائے وہ ایک یادگار تقریب بن جاتی ہے۔

دوستو، یہ اعلان 22 جولائی 2022 کے انتہائی اہم دن پر کیا گیا تھا، ہر گھر میں ترنگا، اس کا اثر وسیع تھا، ملک کے کونے کونے میں تھا۔ ہر ہندوستانی کو ہندوستانی ہونے پر فخر ہے۔ ہر ہندوستانی ہماری تاریخی کامیابیوں پر خوش ہے۔

اس موقع پر میں آپ سب سے کہتا ہوں کہ آپ قابل فخر ہندوستانی بنیں، اپنی قوم کو ہمیشہ پہلے مقدم رکھیں۔ اپنی تاریخی کامیابیوں پر فخر کریں۔ دنیا آپ کے تاریخی کارناموں کے اعتراف سے دنگ ہے۔ ایسے حالات میں اتنی بڑی حصول یابیاں ہیں، ملک کے ہر شہری کے پسینے سے وہ کامیابیاں ہیں، اس کی کرکری نہیں کرنی چاہیے۔ جہاں سے کچھ آواز ایسی نکلتی ہے، آج کا دن ان کے لیے غور و فکر کا دن ہے، سوچ کا دن ہے۔ میرے ذہن میں کوئی شک نہیں کہ امرت کال میں، ہر ہندوستانی کے دل میں ایک امنگ ہے، جب بھارت اپنی آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا، بھارت @ 2047، ہمارا مقام دنیا میں سرفہرست ہوگا۔ وزیر اعظم نے ہر گھر ترنگا مہم کے بارے میں اپنے من کی بات پروگرام میں جو دلکش اور اہم بات کہی، اس نے ہر ہندوستانی کے دل کو چھوا ہے، ہر ہندوستانی کے دل کو متاثر کیا ہے۔

1.3 بلین سے زیادہ کے ملک میں، ہماری حوصلہ افزائی کی ہے، ہمیں ترغیب دلایا ہے۔ ہمیں توانائی دی ہے۔ یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب ہم اس مقام پر پہنچے ہیں، تو جن لوگوں نے قربانی دی ہے، جن لوگوں کا تعاون رہا ہے، جن کی وجہ سے ہم آج اس مقام پر پہنچے ہیں، ان کو یاد کرنے کا ابھی ایک موقع ہمارے پاس ہے۔

بہت زیادہ نہیں کہتے ہوئے بھی میں اتنا ضرور کہوں گا، جب میں پہلی بار پارلیمنٹ کا رکن بنا تھا 1989 میں، میں نے تصور بھی نہیں کیا تھا، میرے سپنے میں نہیں آسکتی تھی یہ بات، جو آج حقیقت ہے۔ جس طرح کی پیش رفت، جس طرح کی ترقی، جس طرح کا ہندوستان کا دنیا میں ڈنکا، ہندوستان کی قیادت کی دنیا میں عزت... اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔

اس لیے اور بھی اہم ہے کہ ہمارا ترنگا ہمیشہ لہراتا رہے، جو ہماری شان کی علامت ہے۔

میں نے کلچرل منسٹری کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی، بہت سوچ سمجھ کر، بہت گہرائی کے ساتھ، ایک کافی ٹیبل بک کا اجرا کیا تھا، اس کتاب میں کیا تھا؟ عظیم شخصیات کی وہ باتیں تھیں، جس کو اس وقت کی حکومت نے چھپنے نہیں دیا تھا۔ ہماری آزادی کی جدوجہد کے دوران جو چیز ممنوع تھی، وہ اس کافی ٹیبل بک میں ڈال دی گئی۔ اس سلسلے میں جدوجہد آزادی کے دوران میں ایک ممنوعہ نظم کا ذکر کر کے اپنی تقریر کو موقوف کروں گا:

’’بھارت کے لال نے جب اوپر اسے اٹھایا

آزادی کا سندیسا کل ملک کو سنایا

جے – جے کا شور اس کے چاروں طرف سے آیا

ہر ایک کے دل میں یہی سمایا

جھنڈا نہیں جھکے گا! جھنڈا نہیں جھکے گا!‘‘

دوستو، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نوجوان نسل کو ایسی قیادت فراہم کریں کہ یہ بات جو آج کے دن پوری طرح عمل میں آئی ہے، اور آگے بڑھے اور ہمارے ترقی کے سفر، بھارت @ 2047 میں وشو گرو بنیں۔ نمبر ایک اقتصادی نظام بنیں، مجھے اس میں کوئی شبہ نہیں ہے۔ آج کے دن کی بہت بہت مبارک باد، شکریہ، جے ہند!

……………………

( ش ح ۔م م ۔ م ر)

U.No. 8219


(Release ID: 1947730) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Hindi , Punjabi