بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ایز کی مدد کیلئے اسکیمیں

Posted On: 10 AUG 2023 3:18PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز) کے شعبے ہندوستانی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت سے موصول تازہ ترین معلومات کے مطابق سال 22-2021 کے دوران کل ہند مجموعی گھریلوپیداوار(جی ڈی پی ) میں مجموعی قدروقیمت میں اضافے(جی وی اے)کا حصہ 29.2 فیصد تھا اور سال 22-2021 کے دوران کل ہند مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں ایم ایس ایم ای مینوفیکچرنگ پیداور کا حصہ 36.2 فیصد تھا۔

تجارتی انٹلیجنس اور شماریات کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی آئی ایس) سے موصول اطلاعات کے مطابق سال 23-2022 کے دوران کل ہند برآمدات میں ایم ایس ایم ای کی مخصوص مصنوعات کی برآمدات کا حصہ 43.6 فیصد تھا۔

یکم جولائی 2020 کو اپنے آغاز سے لے کر 8 اگست 2023 تک ادیم رجسٹریشن پورٹل پر 2،18،69،557 ایم ایس ایم ایز نے اندراج کرایا ہے ، اس میں 8 اگست 2023 تک 12،84،04،488 افراد کا روزگار سے جڑنا شامل ہے۔ اس میں 38،57،،385 افراد کے روزگار کے ساتھ ادیم اسسٹ پلیٹ فارم پر 30،96،140 غیررسمی بہت چھوٹی صنعتوں کا اندراج شامل ہے۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت مرکزی شعبے کی اسکیم، ایم ایس ایم ای چمپئنز کو نافذ کررہی ہے۔ ایم ایس ایم ای چمپئنز اسکیم

تین اجزاء یعنی ایم ایس ایم ای-پائیداریت(زیڈ ای ڈی)، ایم ایس ایم ای-مسابقتی(لین) اور ایم ایس ایم ای-اختراع(انکیوبیشن، آئی پی آر، ڈیزائن اور ڈجیٹل ایم ایس ایم ای کیلئے) پر مشتمل ہےتاکہ  لین مینوفیکچرنگ کے ذریعے ضیاع کو کم کرنے کا طریقہ، ڈیزائن میں بہتری کے لیے تعاون، دانشمندانہ املاک کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، زیرو ڈیفیکٹ زیرو ایفیکٹ (زیڈ ای ڈی) اسکیم  کے ذریعہ بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں  (ایم ایس ایم ایز ) کے درمیان مسابقت کو فروغ دیا جا سکے نیزایم ایس ایم ایز کو معیاری مصنوعات اور ٹولز کی مینوفیکچرنگ اور ماحول پر کم سے کم اثر کے ساتھ اعلیٰ معیار اور اعلیٰ پیداواریت کے حصول، اور ہندوستان بھر میں انکیوبیشن کے ذریعے ایم ایس ایم ایز کے خیالات کو فروغ دینے اور ان کی حمایت کیلئے ان کے  پروسیز  کو مسلسل اپ گریڈ کیا جا سکے۔

اس کا مقصد ایم ایس ایم ایز کے مینوفیکچرنگ کے عمل کو جدید بنانا، ضیاع کو کم کرنا، اختراع کی حوصلہ افزائی کرنا، کاروباری مسابقت کو تیز کرنا اور ان کی قومی اور عالمی سطح پر رسائی اور عمدگی کو آسان بنانا ہے۔

اسکیمیں، ہندوستان بھر میں رجسٹرڈ مینوفیکچرنگ بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ایز ) کے فائدے کے لیے لاگو ہیں۔ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق اسکیم  کے تحت  امداد اور سبسڈیز لاگو ہیں۔ایم ایس ایم ای  چیمپئنز کے تحت ایم ایس ایم ای اختراع، ایم ایس ایم  ای پائیداریت (زیڈ ای ڈی) اور ایم ایس ایم ای-مسابقت (لین) کی اسکیم سے متعلق رہنما خطوط رہنما خطوط اور دیگر تمام متعلقہ معلومات http://www.innovative.msme.gov.in، http:/ ، /www.zed.msme.gov.in اور https://www.lean.msme.gov.in/ پر بالترتیب دستیاب ہیں اور پورے ملک میں فراہم کی جانے والی مالی امداد ڈی سی (ایم ایس ایم ای) کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ع ح

(U: 8196)


(Release ID: 1947544) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Tamil