اقلیتی امور کی وزارتت

ایم اے این ایف اسکیم کے تحت استفادہ کنندگان

Posted On: 10 AUG 2023 3:21PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبی ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے اقلیتوں، خصوصی طور پر معاشرے کے معاشی اعتبار سے  کمزور اور محروم  طبقات سمیت ہر طبقے کی بہبود اور فروغ کے لیے ، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، ٹیکسٹائل کی وزارت، ثقافت کی وزارت، خواتین واطفال کی بہبود کی وزارت اور دیہی ترقی کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے ذریعہ کئی اسکیمیں نافذ کی ہیں۔

اقلیتی امور کی وزارت نے خصوصی طور پر کئی اسکیمیں نافذ کی ہیں، جن میں ملک بھر میں 6 نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں کو سماجی، اقتصادی اور تعلیمی اعتبار سے بااختیار بنانے کے لیے  پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور میرٹ- کم مینس اسکالر شپ اسکیمیں شامل ہیں۔

کینرا بینک کے ذریعہ فیلو شپ پورٹل پر استفادہ کنندگان کی برادری وار اور ضلع وار تفصیل نہیں رکھی گئی ہے، لیکن گزشتہ 3 برسوں کے دوران تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں سے متعلق تفصیل درج ذیل ہے:

تلنگانہ

سال

فیلو شپ حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد

فیلو شپ حاصل کرنے والی طالبات کی تعداد

2019-20

49

26

2020-21

41

21

2021-22

29

15

آندھرا پردیش

سال

فیلو شپ حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد

فیلو شپ حاصل کرنے والی طالبات کی تعداد

2019-20

100

47

2020-21

66

27

2021-22

48

19

حکومت ہند کی اقلیتی امور کی وزارت یو جی سی اور سی ایس آئی آر کی جے آر ایف اسکیم کی طرز پر مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ (ایم اے این ایف اسکیم نافذ کی جاتی رہی ہے۔  یو جی سی اور سی ایس آئی آر کی فیلو شپ اسکیمیں اقلیتوں سمیت تمام سماجی زمروں اور برادریوں کے امیدواروں کے لیے کھلی ہیں۔ اس کے علاوہ اقلیتی برادری کے ایس سی اور اوبی سی طلبا کے لیے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت اور ایس ٹی طلبا کے لیے قبائلی امور کی وزارت کے تحت اقلیتی برادریوں کے طلبا کو بھی کور کیا جاتا ہے۔ مذکورہ اسکیموں میں اوور لیپ کے پیش نظر 23-2022 سے ایم اے این ایف اسکیم کو بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔  ایم اے این ایف کے موجودہ فیلوز اپنی فیلو شپ کی مدت کے آخر تک فیلو شپ حاصل کرتے رہیں گے، بشرطیکہ وہ موجودہ رہنما خطوط کو پورا کرتے ہوں۔ اب تک اِس اسکیم کو بحال کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

******

 

ش ح ۔ اگ ۔ ع ر

U. No.8204



(Release ID: 1947520) Visitor Counter : 65


Read this release in: English , Tamil