اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی اداروں میں بنیادی ڈھانچوں کی سہولیات

Posted On: 10 AUG 2023 3:20PM by PIB Delhi

حکومت ہند ہنرمندی اور صنعت کاری کی وزارت ، کپڑے کی وزارت، وزارت ثقافت، خواتین اور ترقی اطفال کی وزارت اور دیہی ترقی کی وزارت کی متعدد اسکیموں کے ذریعے اقلیتوں سمیت معاشرے کے تمام طبقو ں خاص طور پر مالی اعتبار سے کمزور اور کم مراعات یافتہ طبقات کی فلاح وبہبود اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کئی اسکیمیں چلارہی ہے۔

ایسی ہی ایک اسکیم پردھان منتری جن وِکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) ہے جو مرکزی امداد یافتہ اسکیم (سی ایس ایس) علاقوں کی ترقی کا پروگرام ہے جس کے تحت شناخت شدہ علاقوں میں کمیونٹی انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات تیار کی جارہی ہیں۔ پی ایم جےوی کے ، کے تحت تعلیم اور ہنرمندی کا فروغ ترجیحی شعبے ہیں اور اسکول، رہائشی اسکول، اضافی کلاس روم، ہاسٹل، کمپیوٹر لیب/ ڈیجیٹل کلاس روم، سائنس لیباریٹریز، اسکولوں میں پینے کے پانی اور بیت الخلاء کی سہولت، آئی ٹی آئی/ پالی ٹکنک ، آئی ٹی آئی میں اضافی انفراسٹرکچر، ہنرمندی کے مراکز وغیرہ کی تعمیر کے پروجیکٹوں کو اس اسکیم کے تحت مدد فراہم کی جاتی ہے۔ یہ اسکیم ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیرانتظام علاقوں(یو ٹی) کی انتظامیہ کے ذریعے فنڈ کی شیئرنگ کے ساتھ چلائی جارہی ہے اور پروجیکٹوں کے نفاذ اور انتظام کاکام متعلقہ ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی حکومت کے ذریعے کیاجاتا ہے۔ اسکیم کو پندرہویں مالیاتی کمیشن کی مدت کار کے دوران ملک کے تمام ضلعوں میں نافذ کرنے کیلئے ترمیم شدہ رہنما خطوط کے ساتھ مالی سال 23-2022 سے منظوری دی گئی ہے۔

گزشتہ تین سالوں میں یعنی 21-2020 سے 23-2022 کے دوران کُل 38 اسکولی عمارتیں، گیارہ رہائشی اسکول، 51 ہاسٹل، آئی ٹی آئی میں 8 اضافی انفراسٹرکچر اور ہنرمندی کے 9 مراکز کو متعدد ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کیلئے پی ایم جے وی کے ، کے تحت منظوری دی گئی ہے۔ ریاست تمل ناڈو کے لیے گزشتہ تین سالوں کے دوران پی ایم جے وی کے، کے تحت 634.19 کروڑ روپئے کی لاگت سے کُل 66انفراسٹرکچر یونٹ کو منظوری دی گئی ہے جس میں 7.21 کروڑ روپئے کی لاگت سے 11 اضافی کلاس روم، 2.40 کروڑ روپئے کی لاگت سے آئی ٹی آئی میں ایک اضافی انفراسٹرکچر اور 3.6 کروڑ روپئے کی لاگت سے ایک اسکل سینٹر شامل ہیں۔

 یہ جانکاری اقلیتی اُمور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

-----------------------

ش ح۔ق ت۔ ع ن

U NO: 8203



(Release ID: 1947487) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Tamil