شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

روایتی ادارے


حکومت میگھالیہ پہلے ہی کئی مقدس جنگلات جنگلی حیات (تحفظ) ایکٹ، 1972 کے تحت کمیونٹی ریزرو کے طور پر نوٹیفائی  کر چکی ہے

Posted On: 10 AUG 2023 3:59PM by PIB Delhi

میگھالیہ میں روایتی گاؤں کے دربار جیسے ادارے میگھالیہ کے معاشرے اور معیشت،منجملہ  دیگر باتوں  کے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ روایات جیسے مقدس درختوں کا تحفظ، قدرتی وسائل جیسے جنگلات کے بے دریغ استعمال کی روک تھام؛ چشموں اور پانی کے دیگر ذرائع کا دانشمندی سے انتظام کرنا، جنگلی جانوروں کے شکار کی حوصلہ شکنی کرنے والا روایتی قانون ماحولیات کے تحفظ میں مددگار ہے۔

حکومت میگھالیہ پہلے ہی کئی مقدس جنگلات کو جنگلی حیات (تحفظ) ایکٹ، 1972 کے تحت کمیونٹی ریزرو کے طور پر نوٹیفائی  کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ، وائلڈ لائف ہیبی ٹیٹس کی مربوط ترقی کی مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں اور حکومت کی کمپنسٹری فاریسٹیشن فنڈ مینجمنٹ اینڈ پلاننگ اتھارٹی (سی اے ایم پی اے) برادریوں  کو متبادل ذریعہ معاش کے مواقع فراہم کرکے ترقی کا باعث بنا ہے۔

میگھالیہ میں مقامی کمیونٹیز اور روایتی ادارے پہلے سے ہی ترقیاتی منصوبہ بندی میں شامل ہیں، گاؤں کے روزگار کی  کونسلوں ، مختلف سرکاری پروگراموں کے استفادہ کنندگان کی شناخت، تعمیراتی پروجیکٹوں کے لیے کمیونٹی اراضی دستیاب کرانے، کمیونٹی ریزرو کا انتظام وغیرہ میں ریاست میں  قبائلی علاقوں کی ترقی کے لیے مدد فراہم کرتے ہیں۔

یہ اطلاع شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – اک – رب

U: 8201




(Release ID: 1947481) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Manipuri , Assamese