بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
گلوبل مارکٹ: انٹلیجنس نٹ ورک
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 AUG 2023 3:18PM by PIB Delhi
چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانے درجے کے صنعتوں کے وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ چھوٹی، بہت چھوٹی اوردرمیانے درجہ کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت کی بین الاقوامی تعاون (آئی سی) اسکیم میں ایک نیا جزو ‘بین الاقوامی مارکیٹ انٹیلی جنس ڈسمینیشن (آئی ایم آئی ڈی) کے لیے فریم ورک’ شامل کیا گیا ہے۔آئی ایم آئی ڈی جزو کے تحت، ایک نیشنل ریسورس ڈیٹا بیس سسٹم –ایم ایس ایم ایز کے لیے گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس سسٹم کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ نظام غیر ملکی منڈیوں پر برآمدات سے متعلق ڈیٹا کے مرکزی علمی ذخیرے کے طور پر کام کرےگا،یہ نظام تجارتی اعدادوشمار، مارکیٹ تک رسائی کے مسائل، برآمدات کے امکانی اشاروں اور ٹینڈرز سے متعلق معلومات اور عالمی سطح پر خریداریوں کے بارے میں معلومات میں آسانی فراہم کرتا ہے۔
فی الحال، ایم ایس ایم ای کی وزارتانڈیا ایگزم بینک کے ساتھ صلاح ومشورہ کر رہی ہے تاکہ ایک آن لائن پورٹل کے فروغ ،آئی سی اسکیم کے آئی ایم آئی ڈی کی خصوصیات کو شامل کیا جاسکے۔
***
ش ح۔ ح ا ۔ ف ر
U. No. 8195
(ریلیز آئی ڈی: 1947465)
وزیٹر کاؤنٹر : 133