ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کسانوں کے لیے ایم ایس پی کی شرحوں، قریب ترین خریداری کے مراکز، ادائیگی کی جانکاری اور بہترین زرعی عملی نظام وغیرہ کے بارے میں بیداری بڑھانے کی خاطر کوٹ- ایلائی موبائل ایپ تیار کیاگیا ہے

Posted On: 09 AUG 2023 5:56PM by PIB Delhi

ٹکسٹا ئل کی وزارت  کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے کپاس کے شعبے کی ترقی کے لیے مختلف اقدامات کئے ہیں اور حکومت کی جانب سے مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ چند اہم اقدامات اور سہولیات کی جانکاری نیچے دی گئی ہے۔

  • زرعی اور کسانوں کی فلاح وبہبود کا محکمہ ، کپاس کی پیداوار اور پیداواریت کو بڑھانے کے مقصد سے 15-2014 سے کپاس کی پیداوار کرنے والی 15 اہم ریاستوں آسام، آندھرا پردش، گجرات، ہریانہ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان، تلنگانہ، تمل ناڈو، تریپورہ، اترپردیش اور مغربی بنگال میں قومی خوراک کے تحفظ مشن (این ایف ایس ایم) کے تحت کپاس کی ترقی کے پروگرام کو نافذ کررہا ہے۔ کسانوں کو مختلف طرح کی نمائشوں، اعلیٰ کثافت کے پودا لگانے کے نظام سے متعلق ٹرائلس، پودوں کے تحفظ سے متعلق کیمیکلس اور حیاتیاتی ایجنٹوں کی تقسیم اور قومی اور ریاستی سطح کی تربیتوں پر مدد فراہم کی جارہی ہے۔  اس اسکیم کے تحت 23-2022 کے دوران ریاستوں کو مرکزی حصے کے طور پر 15.11 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
  • کپاس کے کسانوں کے اقتصادی مفادات کی حفاظت اور ٹیکسٹائل کی صنعت کو کپاس کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت ہند نے 19-2018 سے ایم ایس پی کے لیے پیداوار کی لاگت کا ڈیڑھ گنا (اے2+ ایف ایل) کا فارمولہ  پیش کیا ہے۔ کپاس کا سیزن 23-2022 کے لیے مناسب اوسط معیار (ایف اے کیو) گریڈ کپاس کے کم از کم امدادی قیمت میں تقریباً 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جسے آئندہ کپاس کے سیزن 24-2023 کےلئے 9 سے دس فیصد تک مزید بڑھا دیا گیا ہے۔
  • کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی ) کو منفی صورتحال کے دوران کپاس کے کسانوں کو خرید وفروخت سے بچانے کیلئے ایم ایس پی کی عمل آوری کیلئے ایک مرکزی نوڈل ایجنسی کے طور پر مقرر کیا ہے جب مناسب اوسط معیاری گریڈ بیج کپاس کی قیمتیں ایم ایس پی کی شرحوں سے نیچے آجاتی ہیں۔
  • ہندوستانی کپاس کے برانڈ نام ‘‘ کستوری کاٹن انڈیا’’ کی شروعات سات اکتوبر 2020 کو کی گئی تھی۔ 23-2022 سے 25-2024 کے دوران تین برسوں کی مدت میں کپاس کی صنعت اور ٹیکسٹائل کی وزارت کے باہمی تعاون سے 30 کروڑ روپے کے مشترکہ فنڈ کے ساتھ کستوری کاٹن انڈیا کی ٹریس ایبلٹی، سرٹیفکیشن اور برانڈنگ کیلئے حکومت ہند اور ٹی ای ایکس پی آر او سی آئی ایل کی جانب سے سی سی آئی کے درمیان مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے۔
  • زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت نے 24-2023 کے دوران این ایف ایس ایم  کے تحت 41.87 کروڑ روپے کے بجٹ  تخمینہ کے ساتھ  کپاس کے شعبے کیلئے ایک خصوصی پروجیکٹ کو منظوری دی ہے جس کا عنوانن ہے ‘‘زرعی ماحولیاتی شعبوں کے لیے ٹارگٹنگ ٹیکنالوجیز -کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے اولین عملی نظام کا بڑے پیمانے پر مظاہرہ۔ یہ  پروجیکٹ کاشتکاروں کو ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی ) کے ذریعے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ میں کلسٹر پر مبنی اور ویلیو چین نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ای ایل ایس کپاس کیلئے اعلی کثافت کے پودے لگانے کا نظام(ایچ ڈی پی ایس)، کم از کم فاصلہ اور پیداواری ٹیکنالوجی پر پر زور دیتا ہے۔
  • ٹیکسٹائل کی وزارت نے 25 مئی 2022 کو ٹیکسٹائل ایڈوائزری گروپ (ٹی اے جی) کو ایک غیر رسمی ادارہ کے طور پر تشکیل دیا تاکہ بین وزارتی رابطہ کاری کو آسان بنایا جا سکے اور پیداواری صلاحیت، قیمتوں، برانڈنگ وغیرہ کے معاملات پر غور و فکر اور سفارش کی جا سکے جو کپاس کی پوری ویلیو چین کے اسٹیک ہولڈرز کی نمائندگی کرتی ہے۔
  • کوٹ –الائی موبائل ایپ کو کسانوں میں کم از کم امدادی قیمتوں، قریبی خریداری مراکز، ادائیگی کی معلومات، بہترین زرعی طریقوں وغیرہ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے تیار کیا گیا  ہے۔
  • حکومت کپاس کی پیداوار اور کھپت کمیٹی (سی او سی پی سی) نامی میکانزم کے ذریعے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے کپاس کی دستیابی کو یقینی بناتی ہے۔ یہ کمیٹی ملک میں کپاس کی صورتحال کی مسلسل نگرانی اور جائزہ لیتی ہے اور کپاس کی پیداوار اور کھپت سے متعلق معاملات پر حکومت کو مناسب مشورہ دیتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ع ح۔ع ر

(U: 8187)


(Release ID: 1947433) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Punjabi