کامرس اور صنعت کی وزارتہ

زراعت اور ڈبہ بند خوردنی اشیا کی برآمدات کی ترقی سے متعلق اتھارٹی نے موٹے اناج کی برآمدات کو فروغ دیا


حکومت نے موٹے اناج کا بین الاقوامی سال 2023 منانے کے لئے متعدد متعلقہ فریقوں سے متعلق طریقہ کار اپنایا

Posted On: 09 AUG 2023 7:26PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ زراعت اور ڈبہ بند خوردنی اشیا کی برآمدات کی ترقی کی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نے موٹے اناج کی برآمدات کو فروغ دینے کا عزم کیا ہوا ہے۔ اے پی ای ڈی اے، زراعت اور ڈبہ بند خوردنی اشیا کی برآمدات کے فروغ کی اسکیم کے تحت موٹے اناج کے، رجسٹرڈ برآمدکاروں کو مدد فراہم کی ہے۔ یہ مدد اس اسکیم کے مختلف ضابطوں کے تحت فراہم کی گئی جیسے بنیادی ڈھانچے کا فروغ ، کوالٹی میں اضافہ اور مارکٹ کی ترقی ۔

حکومت ،اسٹارٹ اپس ، تعلیمی اور تحقیق اداروں اور بھارتی مشنوں ، پروسیسرز، ریٹیلرس اور برآمدکاروں کے ساتھ ، شراکت داری میں اضافہ پر کام کررہی ہے تاکہ عالمی منڈیوں میں بھارت کے موٹے اناج کو فروغ دیا جاسکے۔ بین الاقوامی مارکٹ میں موٹے اناج کو فروغ دینے کے لئے مخصوص برآمدات کے فروغ کا فورم (ای پی ایف) قائم کیا گیا ہے۔ ای پی ایف متعلقہ فریقوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اپنے مابین اشتراک قائم کرسکیں اور ایک دوسرے کو معلومات فراہم سکیں اور موٹے اناج کی عالمی مارکٹ میں موقع دریافت کرسکیں۔ اے پی ای ڈی اے صلاحیت سازی ، بیداری میں اضافے اور ایک دوسرے کو معلومات فراہم کرنے میں بھی سرگرم رہتی ہے۔ یہ سرگرمیاں ورچوئل بایر سیلر ملاقاتوں (بی ایس ایم)، صلاحیت سازی کے پروگراموں ، موٹے اناج کے سرکاری مشن پروگراموں اور ایف پی او ملاقاتوں کی صورت میں انجام دی جاتی ہیں۔

موٹے اناج کے لئے مخصوص ایک الگ ویب پورٹل بھی تیار کیا گیا ہے جو موٹے اناج ، اس کے صحت بخش فائدوں ، اسکی پیداوار اور برآمدات سے متعلق اعداد وشمار ، نیز موٹے اناج کی برآمدکاروں کی ڈائرکٹری پر مشتمل ہے۔ اے پی ای ڈی اے نے عالمی مارکٹنگ مہم بھی جامع طور پر انہیں منعقد کی ہے جس میں بھارت کی صلاحیت کو نمایاں کیا گیا ہے ۔ اس کے مطابق 30 درآمدکاروں ملکوں اور موٹے اناج پیداکرنے والے 21 ملکوں کا ایک ای –کیٹلاگ تیار اور جاری کیا گیا ہے۔

موٹے اناج کےلئے ورچوئل تجارتی میلے (وی ٹی ایف) کا بھی انعقاد کیا گیا ہے اور اسے پوری دنیا کے برآمدکاروں اور درآمدکاروں کے لئے دستیاب کرایا گیا ہے جس سے ان لوگوں کو آپس میں تال میل اور تجارتی سودے کرنے میں مدد ملی ہے۔ وی ٹی ایف، سارے سال 24 گھنٹے کام کرتا ہے۔

اے پی ای ڈی اے نے بائیوفیچ – جرمنی ، گلفوڈ-دبئی، نیچورل پروڈکٹس ایکسپو ویسٹ- امریکہ، انٹرنیشنل فوڈ اینڈ ڈرنک (آئی ایف ای) اور بی ایس ایم –برطانیہ، سیال فوڈ-کینیڈا، سیول فوڈ اینڈ ہوٹل- جنوبی کوریا وغیرہ جیسے بین الاقوامی تجارتی میلوں میں شرکت بھی کی ہے جس سے برآمدکاروں کو عالمی مارکٹوں کو اپنے موٹے اناج کی پیداوار پیش کرنے اور اسے فروغ دینے میں مدد ملی ہے۔ اے پی ای ڈی اے، بھارتی مشنوں کے ساتھ بھی شراکت کررہی ہے تاکہ درآمداتی ملکوں میں ، موٹے اناج اور اس کی ویلیوایڈڈ مصنوعات کو فروغ دیا جاسکے۔

23-2022 کے دوران موٹے اناج کی بھارتی برآمدات کی ریاست وار تفصیلات جس میں اترپردیش بھی شامل ہے،ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔

حکومت ہند موٹے اناج کے بین الاقوامی سال (آئی وائی ایم) 2023 منانے کے لئے متعلق متعلقہ فریقوں سے متعلق ایک طریقہ کار پر عمل کررہی ہے۔ آئی وائی ایم 2023 کے لائحہ عمل میں ایسی حکمت عملی پر توجہ دی گئی ہے جس سے پیداوار اور پیداواریت میں اضافہ ہو، صرفہ میں اضافہ ہو،برآمدات میں اضافہ ہوا، ویلیوچین میں مضبوطی آئے، برینڈنگ میں استحکام پیدا ہو اور صحت سے متعلق فائدوں کےبارے میں بیداری آئے۔ مزید یہ کہ ماہانہ سرگرمیوں کے سال بھر کے لائحہ عمل کو بھی مرکزی وزارتوں ، ریاستی سرکاروں اور بھارتی سفارتخانوں نے تیار کیا ہے تاکہ موٹے اناج سے متعلق بیداری میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ آسام، بہار ، چھتیس گڑھ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، راجستھان، تمل ناڈو، اتراکھنڈ اور اتراپردیش جیسی ریاستیں ، موٹے اناج سے متعلق ریاستی مشنوں پر عمل درآمد کررہی ہیں۔ تاکہ پیداوار اور صرفے میں اضافہ ہوسکے۔

نئی دہلی میں 18 سے 22 مارچ 2023 تک موٹے اناج سے متعلق عالمی کانفرنس (شری انّ) کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس کا مقصد بھارت سے موٹے اناج کی برآمدات کو اضافہ دینا تھا تاکہ اس کے پیداکاروں کو مارکٹ تک رسائی حاصل ہو اور خاص طور پر نوجوانوں اور بچوں میں موٹے اناج کے فوائد کے بارے میں بیداری آئے۔ مختلف اسکولوں اور کالجوں کے 20 ہزار سے زیادہ طلبا نے موٹے اناج کی اختراعی انداز کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کے بارے میں جانکاری حاصل کی جن کی نمائش اس کانفرنس میں کی گئی تھی۔

سرکاری ملازمین اور دفتروں میں موٹے اناج کے صرفے میں اضافے کے مقصد سے تمام سرکاری دفتروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سبھی محکمہ جاتی تربیتوں اورموٹے اناج والی خوردنی اشیا میں موٹے اناج کی چیزیں شامل کریں۔ موٹے اناج کی مصنوعات کے لئے وینڈنگ مشینیں بھی مختلف وزارتوں اور محکموں کی عمارتوں میں رکھی گئی ہیں۔

بغیر ستارے والے لوک سبھا سوال نمبر 3250 کے حصہ (سی) کا جواب جسے ضمیمہ میں 2023-08-09 کو جواب کے طور پر پیش کیا گیا ہے ۔

ضمیمہ

2022-23 کے دوران بھارت کی موٹے اناج کی برآمدات کی ریاست وار تفصیلات

مقدار ملین ٹن میں؛ ملین امریکی ڈالر میں قیمت

ریاست

مقدار

قیمت

گجرات

78106.15

34.19

مہاراشٹر

50486.43

24.07

بہار

19917.76

5.53

مغربی بنگال

12587.49

3.52

تلنگانہ

1680.25

3.30

تمل ناڈو

2952.63

2.48

آندھرا پردیش

1319.78

0.61

ہریانہ

301.59

0.42

کرناٹک

429.25

0.35

مدھیہ پردیش

345.76

0.28

کیرالہ

326.95

0.27

راجستھان

405.71

0.26

اتر پردیش

112.14

0.11

پنجاب

50.64

0.07

دوسری ریاستیں۔

26.69

0.02

میزان

169049.22

75.48


************

ش ح۔ ا س ۔ م ص

(U: 8174 )



(Release ID: 1947330) Visitor Counter : 79


Read this release in: English , Hindi