امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی ایس ایف کے ذریعہ ضبط کی گئیں منشیات

Posted On: 09 AUG 2023 5:31PM by PIB Delhi

جنوری 2020 سے 30 جون 2023 تک بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف) کے ذریعے ضبط کی گئی منشیات کی بین الاقوامی سرحد کے لحاظ سے تفصیلات جیسا کہ بی ایس ایف نے اطلاع دی ہے ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔

ضبط شدہ منشیات کو بی ایس ایف کے ذریعے ریاستی پولیس/ نارکوٹکس کنٹرول بیورو/ دیگر ڈرگ لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں (ڈی ایل ای ایز) کے حوالے کیا جاتا ہے تاکہ نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹنس ایکٹ، 1985 (بطور ترمیم شدہ) کی متعلقہ دفعات کے تحت مزید تفتیش کی جاسکے اور اسے ٹھکانے لگایا جا سکے۔

حکومت نے ملک کی سرحدوں کو منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے بچانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ان میں سے کچھ کی تفصیل درج ذیل ہے:

  1. بارڈر سیکورٹی فورس، سشستر سیما بل، آسام رائفلز اور انڈین کوسٹ گارڈ کو نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ، 1985 کے تحت زمینی اور سمندری سرحدوں پر منشیات کی روک تھام کے لیے بااختیار بنایا گیا ہے۔

  2. خطرے سے دوچار علاقوں میں اضافی خصوصی نگرانی کے آلات اور دیگر دستیاب وسائل کی تعیناتی کے ذریعے نگرانی کو مضبوط بنانے کے لیے سرحد کے ساتھ خطرے کی تفصیلی نقشہ سازی کی گئی ہے۔

  3. نگرانی کے آلات جیسے ہینڈ ہیلڈ تھرمل امیجر(ایچ ایچ ٹی آئی) ، نائٹ ویژن ڈیوائس (این وی ڈی) ، ٹوئن ٹیلی سکوپ یو اے ویز وغیرہ کو علاقوں میں موثر تسلط کے لیے طاقت میں اضافہ کرنے والے وسیلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ طویل فاصلے تک نگرانی اور مشاہدہ کرنے والے نظام (ایل او آر آر او ایس) ، بیٹل فیلڈ سرویلنس ریڈار(بی ایف ایس آر) بھی تعینات ہیں۔ سی سی ٹی وی/ پی ٹی زیڈ کیمروں، آئی آر سینسرز اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ساتھ انفراریڈ الارم سے لیس انٹیگریٹڈ سرویلنس ٹیکنالوجی کو بھی بین الاقوامی سرحد کے منتخب قطعوں پر نصب کیا گیا ہے۔

  4. سرحدوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کرتے ہوئے سرحدوں پر موثر تسلط۔ بین الاقوامی سرحدوں پر گشت، ناکے لگانا، مشاہداتی چوکیوں کی نگرانی کرنا۔

  5. بین الاقوامی سرحد کے ساتھ باڑ، بارڈر آؤٹ پوسٹس (بی او پیز) ، بارڈر فلڈ لائٹس اور واٹر کرافٹ / کشتیوں کا استعمال اور

بین الاقوامی سرحد کے دریائی علاقوں پر تسلط کے لیے تیرتے بی او پیز ۔

  1. دیگر ایجنسیوں جیسے ریاستی پولیس، نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) ، ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس(ڈی آر آئی) وغیرہ کے ساتھ خصوصی آپریشن اور مشترکہ آپریشن سرحدوں پر چلائے جا رہے ہیں۔

  2. ہمسایہ ممالک اور دیگر ممالک جیسے میانمار، سری لنکا، بنگلہ دیش وغیرہ کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل سطح کے مذاکرات کا انعقاد کیا گیا ہے تاکہ منشیات کے بین الاقوامی اثرات کے حامل مختلف مسائل کو حل کیا جا سکے۔

ضمیمہ-I

ہندوستان بنگلہ دیش سرحد پر منشیات کی ضبطی (کلو گرام میں)

بھارت-پاکستان سرحد

یکم جنوری 2020 سے 30 جون 2023 تک

ریاست/ آئٹمز

2020

2021

2022

2023

(جون تک)

بھارت ۔ بنگلہ دیش سرحد

آسام

براؤن شوگر

0.087

0.017

0.002

0.130

چرس (بھنگ)

0.000

0.000

362.870

0.000

گانجہ

37.550

423.000

1517.327

181.395

ہیروئن

0.002

0.629

10.093

0.117

میگھالیہ

گانجہ

179.750

29.900

31.182

7.900

بھنگ

11.800

5.500

0.000

0.000

ہیروئن

0.010

0.000

0.000

0.000

پوست

0.000

25.000

0.000

0.000

میزورم

گانجہ

0.000

0.000

0.000

54.000

ہیروئن

0.000

1.783

0.335

0.104

تریپورہ

براؤن شوگر

0.000

24.282

1.154

0.769

گانجہ

5331.250

13176.240

18636.881

11332.810

بھنگ

0.000

16.000

10.000

0.000

ہیروئن

0.001

0.027

0.000

0.000

مغربی بنگال

براؤن شوگر

1.854

0.257

3.528

0.635

چرس (بھنگ)

13.200

30.500

0.000

0.000

کوکین

0.000

0.003

0.000

0.000

گانجہ

6082.131

5705.995

9096.109

3665.543

بھنگ

102.150

15.150

32.000

4.500

ہیروئن

2.609

8.505

1.255

0.559

افیون

6.290

7.217

4.545

2.600

پوست

0.000

4.000

0.000

0.650

 

Annexure-I

 

STATE/ITEMS

2020

2021

2022

2023

(upto June)

INDIA-PAKISTAN BORDER

گجرات

چرس(بھنگ)

69.000

31.000

65.025

36.950

ہیروئن

0.000

1.100

49.000

6.050

جموں وکشمیر

ہیروئن

61.004

37.945

49.400

0.000

افیون

1.000

0.000

0.000

0.000

پنجاب

گانجہ

0.000

0.000

0.000

0.010

بھنگ

0.000

0.250

0.120

0.000

ہیروئن

506.241

485.581

320.884

248.103

افیون

1.242

0.429

2.007

0.175

پوست

0.000

0.000

0.000

5.700

راجستھان

ہیروئن

8.960

64.640

23.978

44.594

افیون

6.300

1.000

1.269

80.000

پوست

70.000

23.000

106.000

0.000

ماخذ: بی ایس ایف

یہ معلومات داخلہ امور کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ہے ۔

*************

( ش ح ۔س ب ۔ رض (

U. No.8175


(Release ID: 1947329) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Telugu