امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ڈی آر ایف کے ہاتھوں بڑی قدرتی آفات سے نمٹا جانا

Posted On: 09 AUG 2023 5:32PM by PIB Delhi

داخلی امور کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت سے باہر ، قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی فورس (این ڈی آر ایف) کی تعینات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:۔

  1. مارچ 2011 کو ، این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم جو 46 بچاؤ کارکنوں پر مشتمل اور سازوسامان سے لیس تھی، جاپان کے ریفوچو علاقے میں تعینات کی گئی ۔ یہ تعیناتی زلزلے، سونامی اور نیوکلیائی بجلی پلانٹس سے تابکاری کی تین طرح کی آفات کے بعد ،بھارت کے بچاؤ اور بازآبادکاری مشن کے تحت کی گئی تھی۔

  2. مارچ 2014 کو ، این ڈی آرایف کی ایک ٹیم جو 42 بچاؤ کارکنوں پر مشتمل اور سازوسامان سے لیس تھی ، بھوٹان میں تعینات کی گئی ۔ یہ تعیناتی کشتی الٹنے کے ایک حادثے کے سلسلے میں کی گئی تھی ، جس میں بھوٹان کے پانچ باشندے، بھوٹان کے گونگری دریا میں لاپتہ ہوگئے تھے۔

  3. اپریل 2015 میں، این ڈی آر ایف کی 16 ٹیمیں جو 700 بچاؤ کارکنوں پر مشتمل اور کتوں کے اسکوائڈ نیز بچاؤ سازوسامان سے لیس تھی، نیپال میں تعینات کی گئی ۔یہ تعیناتی 8.1 شدت کے زلزلے کے بعد انسانی ہمدردی والی امداد فراہم کرنے کے لئے کی گئی تھی۔

  4. فروری 2023 میں، این ڈی آر ایف کی تین ٹیمیں ، جو 152 بچاؤ کارکنوں پر مشتمل اور کتّوں کے اسکوائڈ نیز بچاؤ سازوسامان سے لیس تھیں، ترکیہ میں تعینات کی گئیں۔ یہ تعیناتی 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد انسانی ہمدردی والی امداد اور قدرتی آفات کی صورت میں راحت فراہم کرنے کے لئے کی گئی تھی۔

(c): ملک میں این ڈی آر ایف کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت ہند نے این ڈی آر ایف کی چار اضافی بٹالینیں قائم کرنے کی منظوری دی تھی۔ جس سے این ڈی آر ایف کی بٹالینوں میں اضافہ ہوکر یہ 16 ہوگئیں۔ پہلے ان بٹالینوں کی تعداد 12 تھیں۔ ان بٹالینوں کو قدرتی آفات یا اس طرح کی خطرے والی صورتحال میں فوری کارروائی کے مقصد سے ملک کے حساس علاقوں میں ، ایک بڑی حکمت عملی کے تحت تعینات کیا گیا ۔

این ڈی آر ایف کے عملے کی صلاحیت میں لگاتار اضافے کے لئے اور اسے مجموعی تربیت دینے کے لئے 2018 میں ناگپور میں این ڈی آر ایف اکیڈمی قائم کی گئی ۔ اس کے علاوہ این ڈی آر ایف کو مستحکم بنانے پر حکومت لگاتار نظررکھتی ہے۔ اس سلسلے میں مندرجہ ذیل سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں۔

  1. 22-2021 سے 26-2025 تک ، قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق بنیادی ڈھانچہ نام کی ایک مرکزی اسکیم شروع کی گئی ہے، جس کے لئے 949.81 کروڑ روپئے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ یہ بجٹ این ڈی آر ایف بٹالینوں ، کارروائی کے علاقائی مرکزوں اور این ڈی آر ایف اکیڈمی میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

  2. این ڈی آر ایف کے پاس جدید ترین سازوسامان تاکہ وہ قدرتی آفات کی صورتحال سے ، بہتر سےبہتر طریقے سے نمٹ سکیں۔

  3. این ڈی آر ایف اور مختلف متعلقہ فریقوں کی صلاحیت سازی کے پروگرام ، جن میں اسکولوں کی حفاظت کے پروگرام بھی شامل ہیں، منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ آبادی کو تیارکرنے کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جاسکے۔

  4. این ڈی آر ایف ، بین الاقوامی ورک شاپس اور فیلڈ مشقیں بھی انجام دیتی ہیں تاکہ بین الاقوامی سطح پر تازہ ترین معیارات سے واقف رہا جاسکے۔ این ڈی آر ایف کے عملے کو بھی مختلف بین الاقوامی سرگرمیوں میں شرکت کے لئے نامزد کیا جاتا ہے۔ ان سرگرمیوں میں تربیتی کورس، سیمینارز ، ورکشاپس اور مختلف قسم کی مشقیں شامل ہیں جن سے این ڈی آر ایف کے عملے کو اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے میں مدد ملتی ہے تاکہ وہ قدرتی آفات کی صورت میں بہترسےبہتر بندوبست کرسکیں اور انہیں حساس سازوسامان اور تکنیک سے بھی واقف کرایا جاتا ہے جو عالمی سطح کی ہوتی ہیں۔

  5. حکومت این ڈی آر ایف کو ہرطرح کی مدد فراہم کررہی ہے تاکہ وہ جدید ترین سازوسامان خریدنے کے لئے منظوری حاصل کرسکے اور اس کے پاس ضرورت کے مطابق عمدہ قسم کی مشینری موجود رہے۔

************

ش ح۔ ا س ۔ م ص

(U: 8171 )


(Release ID: 1947311)
Read this release in: English , Telugu