تعاون کی وزارت
کثیر ریاستی برآمداتی امداد باہمی سوسائٹی کے فوائد
Posted On:
09 AUG 2023 5:35PM by PIB Delhi
امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت ہند نے کثیر ریاستی برآمداتی امداد باہمی سوسائٹیز (ایم ایس سی ایس) قانون ، 2002 کے تحت ایک نیشنل کوآپریٹو ایکسپورٹ لمیٹڈ (این سی ای ایل) قائم کی ہے۔ ابتدا سے لے کر اعلیٰ سطح تک کی امدادباہمی کی سوسائٹیاں، جو برآمدات میں دلچسپی رکھتی ہیں، اس کی رکن بننے کی اہل ہیں۔ یہ سوسائٹی بھارت کے امداد باہمی کے شعبے کے تحت، دستیاب اضافی اشیاء کو ملک کی جغرافیائی حدوں سے باہر وسیع تر بازاروں تک رسائی مہیا کرکے انہیں برآمد کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔اس طرح، پوری دنیا میں بھارت کی امداد باہمی سے وابستہ مصنوعات وخدمات کی مانگ میں اضافہ ہوگا اور ایسی مصنوعات وخدمات کے لیے بہترین ممکنہ قیمتیں حاصل کی جاسکیں گی۔ اس سے مختلف سرگرمیوں کے ذریعے برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا جن میں پروکیورمنٹ، ذخیرہ ، ڈبہ بندی ، مارکیٹنگ، برانڈنگ، لیبلنگ، پیکیجنگ، سرٹیفیکیشن، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ وغیرہ اور کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعہ تیار کردہ تمام قسم کے سامان اور خدمات کی تجارت شامل ہے۔ یہ سوسائٹی، رقوم کا بندوبست، تکنیکی رہنمائی فراہم کرنے، تربیت اور صلاحیت سازی میں مدد، مارکیٹ انٹیلی جنس کا نظام تیار کرنے اور اسے برقرار رکھنے، متعلقہ سرکاری اسکیمیں نافذ کرنے اور ایسی کوئی دوسری سرگرمیاں شروع کرنے میں بھی مدد کرے گی جن سے امدادباہمی شعبےاور دیگر متعلقہ اداروں سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ یہ سوسائٹی امدادباہمی کی مختلف برآمدات سے متعلق اسکیموں اور حکومت ہند کی مختلف وزارتوںومحکموں کی پالیسیوں کے فوائد حاصل کرنے میں بھی مدد کرے گی ۔ سوسائٹی کوآپریٹو سیکٹر میں تیار کی جانے والی زائد اشیاء اور خدمات کی برآمدات میں اضافہ کرنے میں مدد کرے گی، اس طرح، "میک ان انڈیا" کو فروغ حاصل ہوگا اور 'آتم نر بھر بھارت' کی طرف پیش قدمی ہوگی ۔ اس سے امداد باہمی کے ذریعہ جامع ترقی کے ماڈل کی بنیاد پر "سہکار سے سمردھی" کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی جہاں متعلقہ فریقوں کو اپنے سامان اور خدمات کی برآمدات کے وسیلے سے بہتر قیمتیں مل سکیں گی اور تیار کی جانے والی فاضل اشیا سےمنافع بھی حاصل ہوگا۔
مرکزی کابینہ کی طرف سے منظوری دیئے جانے کے ساتھ ہی امدادباہمی کی وزارت نے کثیر ریاستی امداد باہمی سوسائٹیز (ایم ایس سی ایس)قانون، 2002 کے تحت نیشنل کوآپریٹو آرگنکس لمیٹڈ (این سی او ایل) اور بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ (بی بی ایس ایس ایل) قائم کیا ہے۔ امداد باہمی کے نیٹ ورک کے ذریعے ملک میں بالترتیب معیاری اور تصدیق شدہ بیجوں کا استعمال کیا جائے گا۔
بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ کوآپریٹیو کے ذریعے بھارت میں معیاری بیجوں کی پیداوار کو بڑھانے میں مددملے گی جس سے درآمد شدہ بیجوں پر انحصار کم ہوگا، زراعت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور دیہی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔ ابتدا سے لے کر اعلیٰ سطح تک تمام کوآپریٹو سوسائٹیز اس کی رکنیت کی اہل ہیں۔ سوسائٹی حکومت ہند کی مختلف وزارتوں کی مختلف اسکیموں اور پالیسیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیجوں کی تینوں قسموں یعنی بریڈر، فاؤنڈیشن اور پی اے سی ایس کے ذریعے، تصدیق شدگی ، جانچ، سرٹیفیکیشن، حصولی، پروسیسنگ، اسٹوریج، برانڈنگ، لیبلنگ اور پیکیجنگ پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اس سے امدادباہمی کے جامع ترقی کے ماڈل کے ذریعے "سہکار سے سمردھی" کے مقصد کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی، جہاں ارکان کو معیاری بیجوں کی پیداواراور عمدہ پیداوار سے بہتر قیمتیں حاصل ہوسکیں گی ۔
************
ش ح۔ ا س ۔ م ص
(U: 8170 )
(Release ID: 1947298)
Visitor Counter : 128