وزارت خزانہ
اہم مشیر لاگت کے دفتر نے نئی دہلی میں انڈین کاسٹ اکاؤنٹس سروس ڈے 2023 منایا
Posted On:
09 AUG 2023 7:02PM by PIB Delhi
وزارت مالیات کے محکمہ اخراجات ، اہم مشیر لاگت کے دفتر نے آج انڈین کاسٹ اکاؤنٹس سروس (آئی سی او اے ایس ) ڈے منایا ۔
اس موقع پر منعقد پروگرام کی صدارت مالیات سکریٹری اور سکریٹری (اخراجات ) ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن نے کی ۔ ڈی آئی پی اے ایم کے سکریٹری جناب توہین کانت پانڈے نے ‘‘ آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور مالیاتی پیشہ وروں کے بعد –چیلنج اور مواقع ’’ موضوع پر ہوئے تکنیکی سیشن کی صدارت کی ۔اس موقع پر مختلف وزارتوں / محکموں کے اعلیٰ افسران کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹس آف انڈیا اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کےصدر بھی موجود رہے۔
اپنے اہم خطاب میں مالیات سکریٹری او ر سکریٹری (اخراجات ) نے پی آئی بی / ای ایف سی / ایس ایف سی وغیرہ کے ذریعہ تجزیہ شدہ /منظور شدہ متعدد مالیاتی تجاویز کے تجزیہ کے دوران آئی سی او اے ایس حکام کے ذریعہ دئے گئے مشورے کی ستائش کی ۔ انہوں نے سی اے سی دفتر کے ذریعہ پیش متعدد مطالعاتی رپورٹوں کے ماحصل کی بھی ستائش کی ،جس کے نتیجے میں سرکار کو کافی بچت ہوئی ۔ انہوں نے سروس ڈے کے موقع پر حکم کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ حکام اہلیت اور لاگت میں کمی لانے میں سرکار کی حمایت کرنا جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر ڈی آئی پی اے ایم کے سکریٹری نے کہا کہ موجودہ عالمی پس منظر میں خود کار اور تکنیکی تبدیلی خاص طورسے ‘ آرٹی فیشل انٹلی جنس ’ کی وجہ سے سرکار کے ذریعہ اپنائے جانے والے عمل اور کام کے اصول بدل جائیں گے۔ انہوں نے آئی سی او اے ایس کے حکام سے یہ بھی کہا کہ ملک کی وسیع تکثیریت کو دیکھتے ہوئے آرٹی فیشل انٹلی جنس کا بنیادی ماڈل ان کے کام کاج کے لئے سب سے زیادہ مناسب ہے ۔
اس سے قبل سروس کے سربراہ جناب آشو ماتھر نے انڈین کاسٹ اکاؤنٹس سروس کی طرف سے اہم شخصیات کا استقبال کیا۔ پچھلے کچھ برسوںمیں محکمہ کی توجہ خدمات کو بڑھانے اور کارگر خدمات تقسیم کے لئے ٹکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کررہا ہے ۔اسے ذہن میں رکھتے ہوئے انہوں نے سروس کے حکام کی بعض قابل ذکر حصولیابیوں کے بارے میں بھی بتایا۔
اس کے بعد آئی سی اے آئی کے صدر اور آئی سی ایم اے آئی کے صدر نے بھی ملک کی تعمیر میں آئی سی او اے ایس کے حکام کی اہمیت اور تعاون پر اپنے خیالات ساجھا کئے ۔
ایڈیشنل چیف ایڈوائزر کاسٹ جناب پون کمار کے ذریعہ پیش کی گئی شکریہ کی تجویز کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔انہوں نے مالیات کے سکریٹری اور سکریٹری (اخراجات ) ، ڈی آئی پی اے ایم کے سکریٹری اوردیگر اہم شخصیتوں کا اس موقع پر موجود رہنے اور اپنے خیالات سے تحریک دینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔
*************
ش ح۔ج ق۔ رم
U-8166
(Release ID: 1947296)
Visitor Counter : 112