امور داخلہ کی وزارت
انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ سے ہوکر مسافروں اور سامانوں کی نقل وحرکت
Posted On:
09 AUG 2023 5:28PM by PIB Delhi
ملک کی بین الاقوامی زمینی سرحدوں سے ہوکر مسافروں اور سامانوں کی نقل وحرکت کی سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت نے ابھی تک 11 انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ (آئی سی پی) بنائے ہیں جن کی تفصیلات نیچے کے ضمیمہ میں دی گئی ہے۔
حکومت کے ذریعے زمینی سرحدوں کے پار انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ بنانے سے ہندوستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد شیئر کرنے والے پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت کو آسان بنانے میں مدد ملی ہے۔ زمینی سرحدوں کے پار انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹ بنانے سے ان زمینی چوکیوں سے ہوکر مسافروں اور سامان کی نقل وحرکت محفوظ ہوئی ہے اور آمدنی کا ذریعہ پیدا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ تاجروں کو ایک محفوظ پلیٹ فارم مہیا کرایا گیا ہے اور مسافروں اور دوسرے متعلقین جیسے کسٹمز، بیورو آف امیگریشن، پلانٹ کوارنٹائن اور تاجرین وغیرہ کو ان انٹیگریٹیڈ پوسٹ پر کئی قسم کی سہولیات مہیا کرائی گئی ہیں ۔
ہندوستان کی بین الاقوامی زمینی سرحدوں کے پار آئی سی پی کی تفصیلات
نمبر شمار
|
آئی سی پی
|
پڑوسی ممالک
|
شروع ہونے کی تاریخ
|
1.
|
اٹاری
|
پاکستان
|
13.04.2012
|
2.
|
اگرتلہ
|
بنگلہ دیش
|
17.11.2013
|
3.
|
پیٹراپول
|
بنگلہ دیش
|
12.02.2016
|
4.
|
رکسول
|
نیپال
|
03.06.2016
|
5.
|
جوگبنی
|
نیپال
|
15.11.2016
|
6.
|
موریہہ
|
میانمار
|
15.03.2018
|
7.
|
سوترکانڈی
|
بنگلہ دیش
|
07.09.2019
|
8.
|
پی ٹی بی ڈیرا بابا نانک
|
پاکستان
|
09.11.2019
|
9.
|
سری منتا پور
|
بنگلہ دیش
|
05.09.2020
|
10.
|
دوکی
|
بنگلہ دیش
|
04.05.2023
|
11.
|
روپائی ڈیہہ
|
نیپال
|
01.06.2023
|
یہ جانکاری اُمور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
-----------------------
ش ح۔ق ت۔ ع ن
U NO: 8161
(Release ID: 1947177)