ریلوے کی وزارت
ریل کے بنیادی ڈھانچے کی وسعت اور قبائلی اکثریتی علاقوں میں ریل رابطے کو فروغ دینے کے لیے‘‘جنجاتیہ گورو کوریڈور’’ کی شروعات کی گئی ہے
Posted On:
09 AUG 2023 4:34PM by PIB Delhi
پچھلے تین سالوں کے دوران اوڈیشہ میں مکمل/جزوی طور پر 32 سروے (19 نئی لائن اور 13 ڈبلنگ) مکمل ہو چکے ہیں جن کی کل لمبائی 1,467 کلومیٹر ہے۔
ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ریلوے کے منصوبے زونل ریلوے کے حساب سے منظور کیے جاتے ہیں نہ کہ ریاست ، ضلع یا علاقے کے لحاظ سے کیونکہ ریلوے کے منصوبے ریاست/ضلع/علاقے کی حدود میں پھیل سکتے ہیں۔ ان علاقوں میں نئی ریلوے لائنوں کی منظوری جو ریلوے نیٹ ورک سے جڑے نہیں ہیں جن میں جنجاتیہ گورو کوریڈور بھی شامل ہے، ہندوستانی ریلوے کا ایک مسلسل اور جاری عمل ہے۔
قبائلی اکثریتی علاقوں میں ریل کے بنیادی ڈھانچے کی وسعت اور آنے والے سالوں میں ایسے خطوں میں ریل رابطے کو فروغ دینے کے لیے، مالی سال24 -2023 کے بجٹ میں 70,000 کروڑ روپے کی لاگت سے جنجاتیہ گورو کوریڈور کے نام سے نئی لائن کا کام شامل کیا گیا ہے جومطلوبہ حکومتی منظوریوں سے مشروط ہے۔ ‘‘جنجاتیہ گورو کاریڈور’’ کے تحت شناخت کیے گئے پروجیکٹوں کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آرز) جن میں ریاست اڈیشہ میں مکمل/جزوی طور پر آنے والے پروجیکٹس شامل ہے کو لے لیا گیا ہے ۔ اس میں ریاستی حکومتوں، عوامی نمائندوں ، تنظیمیں/ریل استعمال کرنے والے/قبائلی لوگ وغیرہ سمیت مختلف متعلقین کے ساتھ مشاورت شامل ہے۔
ٹریفک کے تخمینے اور سماجی و اقتصادی فوائد سمیت مختلف پیرامیٹرز کو مضبوط کرنے کے بعد تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) میں سامنے آنے والے پیرامیٹرز کی بنیاد پر منصوبوں کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔
گزشتہ تین سالوں یعنی مالی سال21-2020، مالی سال 22-2021، مالی سال 23-2022 اور موجودہ مالی سال 24-2023 کے دوران 32 سروے (19 نئی لائن اور 13 ڈبلنگ) جن کی کل لمبائی 1,467 کلومیٹر ہے جو اڈیشہ کی ریاست میں مکمل/جزوی طور پر آتے ہیں ، مکمل ہو چکے ہیں۔
نئی لائن پروجیکٹس جن میں ‘‘جنجاتیہ گورو کوریڈور’’شامل ہے، کے پروجیکٹوں کو معاوضے ، آخری چھورتک کنیکٹیویٹی، لاپتہ روابط اور متبادل راستوں، بھیڑ/سیچوریٹڈ لائنوں کو بڑھانا، سماجی و اقتصادی تحفظات وغیرہ کی بنیاد پر آگے بڑھایا جاتا ہے۔ جوجاری منصوبوں کو آگے بڑھانے ،فنڈز کی مجموعی دستیابی اور مسابقتی مطالبات پر منحصر ہے۔ منصوبوں کی منظوری ایک مسلسل اور جاری عمل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ع ح۔ج ا
U-8155
(Release ID: 1947172)
Visitor Counter : 111