سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی این ٹی کمیونٹیز کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی اسکیم

Posted On: 09 AUG 2023 4:10PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کی وزیر مملکت محترمہ پرتما بھومک نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ محکمے نے ڈی این ٹی کمیونٹیز کی فلاح و بہبود کے لیے‘ڈی این ٹی کمیونٹیز کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی اسکیم(ایس ای ای ڈی)’ کے نام سے ایک اسکیم شروع کی ہے، جس کے مندرجہ ذیل چار اجزاء ہیں:-

i) ) ڈی این ٹی امیدواروں کے لیے اچھے معیار کی کوچنگ فراہم کرانا، تاکہ وہ مسابقتی امتحانات میں شرکت کر سکیں۔

(ii) انہیں ہیلتھ انشورنس فراہم کرانا۔

(iii) کمیونٹی کی سطح پر ذریعہ معاش کی پہل کی سہولت فراہم کرانا۔ اور

(iv) ان کمیونٹیز کے افراد کے لیے مکانات کی تعمیر کے لیے مالی امداد فراہم کرانا۔

اس اسکیم کے تحت تقریباً 4703 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور انہیں فزیکل تصدیق کے لیے متعلقہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیج دیا گیا ہے۔

******

ش ح ۔ اگ۔ ت ع

U. No. 8144


(Release ID: 1947167) Visitor Counter : 112
Read this release in: Telugu , English