سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر
وزارت منشیات کے عادی افراد کے علاج اور باز آبادکاری کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں/ این جی اوز کو فنڈ فراہم کرتی ہے
Posted On:
09 AUG 2023 4:08PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ این اے پی ڈی ڈی آر (نیشنل ایکشن پلان فار ڈرگ ڈیمانڈ ریڈکشن) کی اسکیم کے تحت، وزارت منشیات کے عادی افراد کے علاج اور باز آبادکاری کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں/این جی اوز کو فنڈ فراہم کرتی ہے۔ اسکیم کے رہنما خطوط میں اس وزارت کے ذریعہ یا دیگر مرکزی وزارتوں کے تال میل کے ساتھ خصوصی گروپوں جیسے دیکھ بھال اور حفاؓظت کی ضرورت والی / قانون کے ساتھ متصادم خواتین اور بچوں یا کسی دیگر خصوصی گروپ وغیرہ کے لئے کاونسلنگ/ڈی ایڈکشن سنٹرز یا بند مقامات جیسے جیل، جووینائل ہومز میں سہولیات کے قیام اور معاونت کا بھی انتظام ہے اور یہ مختلف تنظیموں / سرکاری محکموں کے ذریعے نافذ کیے جاتے ہیں۔ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے وقتاً فوقتاً خواتین اور بچوں کے علاج کے مراکز قائم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ اس وقت، بچوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے والا کوئی آئی آر سی اےنہیں ہے۔ تاہم، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات محکمہ 340 انٹیگریٹیڈ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر فار ایڈیکٹس(آئی آر سی اے) چلانے کے لیے این جی اوز کی مدد کر رہا ہے، جو منشیات کے عادی مردوں اور خواتین کو کونسلنگ اور علاج فراہم کرتے ہیں۔ مالی سال 2022-23 کے دوران ان مراکز میں کل 3,39,588 مستفیدین کا علاج کیا گیا ہے۔
******
ش ح ۔ اگ۔ ت ع
U. No. 8143
(Release ID: 1947118)
Visitor Counter : 79