سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل صفائی کرمچاریز فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے آگاہی مہم

Posted On: 08 AUG 2023 5:13PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے وزیر مملکت جناب اے.نارائنا سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی ہے کہ این ایس کے ایف ڈی سی کی مختلف اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور اس کے نشان زد گروپ یعنی صفائی ملازمین، فضلہ اور کوڑا کرکٹ اٹھانے والوں، ہاتھ سے میلا ڈھونے والوں اور ان کے زیر کفالت افراد کو حساس بنانے کے لیے، این ایس کے ایف ڈی سی مندرجہ ذیل اقدامات کر رہا ہے:-

  1. بیداری پیدا کرنے والے کیمپ: - نشان زد گروپ کو کارپوریشن کی اسکیموں سے آگاہ کرنے اور اسکیموں کے تحت فوائد حاصل کرنے کی ترغیب دینے کے لیے، این ایس کے ایف ڈی سی ،نشان زد گروپ کی بستیوں میں بیداری کیمپوں کا انعقاد کرتا ہے۔ این ایس کے ایف ڈی سی اپنی اسکیموں کو نافذ کرنے والی ایجنسی کو، بیداری پیدا کرنے والے کیمپوں کے انعقاد کے لیے 30,000 روپے تک فی بیداری کیمپ کی ادائیگی کر رہا ہے۔

  2. قرض میلے : - مختلف اربن لوکل باڈیز یعنی مقامی بلدیاتی اداروں (یو ایل بیز) میں قرض سے متعلق کھانوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں رہبری فراہم کرنے والی ایجنسیوں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔ این ایس کے ایف ڈی سی کی اسکیمیں اور قرض کی حصولیابی میں شامل مطلوبہ دستاویزات سے متعلق ضروری طریقہ کار کی ان کھانوں میں نشان زد گروپ کو وضاحت کی جاتی ہے۔

  3. ورکشاپس: - این ایس کے ایف ڈی سی ،ایم ایس ایکٹ، 2013 کے ضابطوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور ہاتھ سے میلا ڈھونے کے کام کی روک تھام کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے حساس بنانےنیز آگاہی پیداکرنے کی غرض سے متعلق مختلف میونسپلٹی اداروں میں ورکشاپس کا بھی اہتمام کرتا ہے، تاکہ ہاتھوں سے میلا ڈھونے اور صفائی ستھرائی کرنے کے نقصان دہ واقعات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

  4. اوائل تدریسی پروگرام کا اعتراف (آر پی ایل ) :- این ایس کے ایف ڈی سی، ایک 5 - روزہ آر پی ایل پروگرام کا بھی اہتمام کرتا ہے تاکہ این ایس کے ایف ڈی سی کے نشان زد گروپ کو صفائی ستھرائی سے متعلق مشینوں پر مبنی، بہتر اور محفوظ طور وطریقوں کے بارے میں ضروری واقفیت فراہم کی جا سکے۔

مندرجہ بالا کے علاوہ، این ایس کے ایف ڈی سی کی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور حساس بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات بھی کئے جاتے ہیں:

  • ریڈیو پروگرام "سنورتی جائیں زندگی کی راہیں" آل انڈیا ریڈیو پر نشر ہونے والا سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند کی طرف سے ایک باقاعدہ پروگرام ہے۔

  • تربیتی اداروں کی طرف سے تربیتی پروگراموں کے بارے میں کتابچوں/ پمفلٹ کی تقسیم۔

  • تربیتی پروگرام میں اندراج کے لیے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کی بستیوں/علاقوں میں متحرک ہونے کے دوران بیداری پیدا کرنا۔

  • محکمہ اور کارپوریشن کے سوشل میڈیا ہینڈلز اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے معلومات/تخلیقات کی تشہیر ۔

اس کے علاوہ ، عمل درآمد کرنے والی ایجنسیاں خود اپنی سطح پر بھی کارپوریشن کی اسکیموں کے بارے میں اخبارات، پمفلٹ میں اشتہارات اور اپنے محکموں کے نوٹس بورڈ پر نوٹس کے ذریعے بیداری پیدا کرتی ہیں۔

پچھلے 5 سالوں اور رواں سال کے دوران بیداری پیدا کرنے اور حساس بنانے سے متعلق مختلف پروگراموں کے تحت ہونے والی پیش رفت حسب ذیل ہے: -

نمبر شمار

تفصیلات

تعداد

1.

صحت نیز آگاہی کیمپ

294

2.

قرض میلے

43

3.

ورکشاپس

1177

4.

اوائل تدریسی پروگرام کا اعتراف (آر پی ایل)

(امیدواروں کی تعداد)

50118

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع م۔ ق ر۔

U- 8121


(Release ID: 1947001)
Read this release in: English , Telugu