ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
جناب دھرمیندر پردھان نے جناب جی کشن ریڈی اور جناب راجیو چندر شیکھر کے ساتھ 360 کروڑروپے کے مالی اختصاص کے ساتھ شمال مشرقی خطے کے لئے خصوصی ہنرمندی پہل شروع کی ، جس سے 2.5 لاکھ نوجوانوں کو فائدہ ہوگا
سرکار ، ہندوستان کو دنیا کی ہنر مندی کی راجدھانی بنانے کے لئے عہد بند ہے : جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
08 AUG 2023 8:27PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے میں ایک مضبوط ہنر مندی پر مرکوز اور صنعت کے لئے تیار ماحولیاتی نظام بنانے کے لئے تعلیم اور ہنر مندی و کاروبار کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور ثقافت ،سیاحت و شما ل مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جنا ب جی کشن ریڈی اور ہنر مندی وکاروبار ، الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندرشیکھر نے آج نئی دہلی میں ‘ زندگی میں تبدیلی ، مستقبل کی تعمیر – شمال مشرقی خطے میں صلاحیت سازی اوتجارت کاری ’ پر ایک خصوصی پہل کاافتتاح کیا۔
اس پہل کے تحت شمال مشرقی خطے کے 2.5 لاکھ نوجوانوں کو پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ( پی ایم کے وی وائی ) ، قومی تربیت کار فروغ کی اسکیم ( این اے پی ایس ) اور جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس ) سمیت کئی اسکیموں اور پہلو ں کی ایک وسیع سیریز کے توسط سے صنعت کے لئے ضروری ہنر مندی تربیتی پروگرام شرو ع کئے جائیں گے۔سرکار نے شمولیاتی ترقی کو بڑھاوادینے ، کاروباری ہنر مندی کی حوصلہ افزائی کرنے اور خطے کی سماجی واقتصادی ترقی کو بڑھاوا دینے کے لئے 360 کروکڑروپے کا فنڈ مقرر کیا ہے۔ آگے ترقی کو رفتار دینے کے لئے زراعت ، سیاحت ، دستکاری اور اطلاعاتی ٹکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں ہنر مند پیشہ وروں کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے کاروباری تعلیم اور ہنر سے متعلق ترقیاتی پروگرام شروع کرنے کے لئے ٹھوس کوشش کی جارہی ہے۔
اس پروگرام کو آسان سرکار میں عوامی صحت ، انجنئرنگ ، صلاحیت سازی ،روزگار و کاروبار اور سیاحت کے وزیر جناب جینت ملاّ بروا ، ناگالینڈ سرکار میں ممبر اسمبلی اور محنت روزگار ، ہنر مندی اور کاروبار اور ایکسائز محکمہ میں مشیر جناب موواتوشی لونگ کمیر ، سکم سرکار میں عوامی صحت انجنئرنگ اور آبی تحفظ ، آبی وسائل اور ندیوں کی ترقی ، صلاحیت سازی اور کاروبار کے وزیر جناب بھیم ہینک لمبو اور مرکزی ہنر مندی کی ترقی اور کاروبار کی وزار ت میں سکریٹری جناب اتل کمار تیواری نے پروگرام سے خطاب کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں جناب دھرمیند ر پردھان نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کے لئے ان کی دلچسپی والے شعبوں کے عین مطابق ہنر مندی کے غیر معمولی مواقع پیدا کرے گا اور شمال مشرق کے نوجوانوں کی صلاحیتو ں کو سامنے لائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ملک کا شمال مشرقی خطہ قدرتی وسائل اور جغرافیائی اثاثے سے مالامال ہے اور ہماری سرکار نے مکمل سرکاری نظریہ کے ساتھ اس خطے کی غیر معمولی ترقی کے لئے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے پروگرام سے ان کوششوں کو مزید رفتار ملے گی۔ساتھ ہی خطے کی سماجی واقتصادی تبدیلی کو بھی بڑھاوا ملے گا۔ انہوں نے آگے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے ہندوستان کو ترقی یافتہ اور آتم نربھر بنانے کا تصور کیا ہے اور اس خواب کو پورا کرنے کے لئے ایک مضبوط صلاحیت سازی مشن ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان کو دنیا کی ہنر مندی کی راجدھانی بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔
اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ ایم ایس ڈی ای کی اس پہل سے پہلے مرحلے میں 2.5 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو فائدہ ہوگا ۔جس سے وہ گھریلو اور عالمی بازاروں میں نوکری کے لئے تیار ہوں گے ۔ یہ شمال مشرقی خطے کو ترقی کا انجن بنانے کی سمت میں جناب نریندرمودی کی قیادت والی سرکار کی ایک اور کوشش ہے ۔
جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ان 9 برسوں کے دوران ہمارے وزیر اعظم نے تعلیم ، ہنر مندی اور اختراع پرزور دے کر ایک مثبت ہنر مندی ماحولیاتی نظام بنانے کے لئے مسلسل کام کیا ہے ۔ اب ہم موجودہ رجحانات کے ساتھ مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں ،جس سے ہماری ہنر مندی کی حکمت عملیوں کو شکل مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آبادی کے تناسب کے ساتھ دنیا کے سب سے نوجوان ممالک میں سے ایک ہیں، جو عالمی معیشتوں کے لئے انتہائی لازمی ہیں۔ کاروباراور نوکریاں دونوں میں بڑی تعداد میں نئے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ہنرمندی کی ضرورت بڑھ گئی ہے ۔ زندگی کو بدلنا اور مستقبل کی تعمیر کرنا صرف ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے شمال مشرق کے نوجوان ہندوستانیوں کے لئے ایک مشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ نئے ہندوستان کا مستقبل روشن ہے اور ہنرمندی خوشحالی کا پاسپورٹ ہے ۔
شمال مشرق میں ہنر مندی اور کاروباری پہل قومی ہنر مندی اہلیت فریم ورک ( این ایس کیو ایف ) کے ساتھ نصاب میں اصلاح پر زور دیتی ہے جو اچھی طرح سے تیار پیشہ وروں کو بڑھاوا دینے کے لئے ایک ڈجیٹل بنیادی ڈھانچے کے ذریعہ حمایت یافتہ ہے۔ پروگرام میں ہنر مندی مانگ کو ظاہر کرنے ، تربیتی ماڈیول کو آسان بنانے ، نصاب کی ترقی اور سیکھنے کے ساتھ ساتھ کمائے موڈ میں اپنے ہنرمندی سیٹ کو جدید کرنے کے لئے تربیتی بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے میں صنعت کی شراکت داری بڑھانے کی ضرورت پر غوروخوض کیا گیا۔قومی تربیت کاروں کے فروغ کی اسکیم این اے پی ایس نے پچھلے سات برسوں میں 1693 اداروں کے 38240 امیدواروں کو تربیت کی سہولت فراہم کی ہے ۔اس کے علاوہ مرکز نے جے ایس ایس میں 72 فیصد سے زیادہ خاتون مستفیدین کے ساتھ 98000 سے زیادہ مستفیدین کو تربیت دینے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے ، جوشمال مشرقی خطے میں ایک مضبوط ہنر مندی ماحولیاتی نظام بنانے میں اور روز گار لائق ہنر مندی کے ساتھ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے ایک ثبوت کی شکل میں موجود ہے۔
*************
ش ح۔ج ق۔ رم
U-8122
(Release ID: 1947000)
Visitor Counter : 127