صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

دانتوں کے علاج کی تعلیم اور صحت دیکھ بھال کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے نیشنل ڈینٹل کمیشن بل 2023 پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کیا گیا

Posted On: 08 AUG 2023 9:58PM by PIB Delhi

صحت خدما ت کا معیار بہتر بنانے اور دانتوں کے علاج سے متعلق تعلیم کو عالمی معیار کے عین مطابق بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طورپر پارلیمنٹ نے نیشنل ڈینٹل کمیشن بل 2023 کو منطوری دے دی ہے۔ یہ تاریخی قانون سازی اپنے شہریوں کے لئے دانتوں کے علاج اوردیکھ بھال کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے لئے سرکار کے گہرے عز م کو ظاہر کرتی ہے۔

نیشنل ڈینٹل کمیشن بل 2023، نیشنل ڈینٹل کمیشن (این بی سی ) تشکیل دے کر ایک غیرمعمولی ضابطہ ڈھانچہ پیش کرے گا، جو موجودہ ڈینٹل کونسل آف انڈیا (ڈی سی آئی )کی جگہ لے گا اور ڈینٹسٹ بل 1948 کو رد کردے گا۔دانتوں کے علاج کی تعلیم اور پیشے کے پس منظر کو عالمی معیارات کے برابر لانے کے لئے ہی یہ نیا بل منظور کیا گیا ہے۔جس سے اس شعبے میں مکمل تبدیلی آئے گی۔اس کی اہم خصوصیات یہ ہیں:

1-نیشنل ڈینٹل کمیشن اور اسٹیٹ ڈینٹل کونسل کی تشکیل ۔ایکٹ نیشنل ڈینٹل کمیشن کی تشکیل کرے گا اور اسٹیٹ ڈینٹل کونسل یا مشترکہ ڈینٹل کونسل کی تشکیل کا بھی یہ حکم دیتا ہے۔اس ڈھانچے کا مقصد اتھارٹی کو غیر مرکوزیت کی طرف لانا اور موثر ضابطے میں اضافہ کرنا ہے۔

2- تین خود مختار بورڈ – ایکٹ تین الگ الگ خودمختار بورڈوں کو طاقت ور بنائے گا ۔ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈینٹل ایجوکیشن بورڈ ، ڈینٹل اسسمنٹ اور ریٹنگ بورڈ ( ڈی اے آر بی اور ایتھکس اینڈ ڈینٹل رجسٹریشن بورڈ (ای ڈی آر بی ) بھی تشکیل دے گا۔ یہ تمام بورڈ وسیع ضابطہ ڈھانچے میں تعاون کرتے ہوئے بہترین کام کریں گے۔

3- طےشدہ مدت کار اور پیشہ ورانہ ترقی –ایکٹ آیوگ کے سربراہ ، ممبران اور سکریٹری کے لئے ایک مقررہ مدت کار پیش کرے گا،جس میں ازسرنو تقرری کا کوئی امکان نہیں ہوگا۔این ڈی سی حوصلہ افزائی اور دانتوں کے علاج کی دیکھ بھال کی خدمات پر زور دے گا اور دانتوں کے ڈاکٹر وں کو معاونین کے درمیان کیرئیر کی ترقی کے لئے ضروری سافٹ ہنر مندی کو بڑھاوا دینے پرتوجہ مرکوز کرے گا۔

4- صنعتی اشتراک اور تکنیکی اختراعات - تعاون اورتحقیق کی اہمیت کی شناخت کرتے ہوئے ایکٹ دانتوں کی بیماری میں دانتوں کی بیماریوں سے متعلق تحقیق کو بڑھاوا دینے کےساتھ صنعت اور اداروں کے ساتھ شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ یہ دانتوں کے علاج سے متعلق تعلیم میں جدید ٹکنالوجی کی شمولیت پر بھی زور دیتا ہے۔

5- آن لائن قومی رجسٹرڈ اور ڈینٹل ایڈوائزری کونسل ۔ ایکٹ لائسنس شدہ دانت کے ڈاکٹروں اور دانتوں کی بیماری کے علاج میں معاونت کرنے والوں کا ایک آن لائن اور لائیو قومی رجسٹر تیار کرنے کا التزام پیش کرتا ہے ۔اس کے علاوہ جامع معلومات اور رہنمائی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے نمائندگی کے ساتھ ایک ڈینٹل ایڈوائزری کونسل بھی قائم کرے گا۔

6- میرٹ کی بنیاد پر انتخابی عمل - ایکٹ کے تحت این ڈی سی کی قیادت کا انتخاب ضابطے کے تحت کیا جائے گا۔اس میں کابینہ سکریٹری کی صدارت والی ایک تلاش کم - کمیٹی کے ذریعہ منعقد اہلیت پر مبنی انتخابی عمل کے توسط سے این ڈی سی صدراور ممبروں کی تقرری شامل ہے۔

7-اشتراکی نظریہ ایکٹ لازمی ضابطہ اکائیوں کے ساتھ مشترکہ میٹنگوں کی سہولت فراہم کرے گا،جس میں نیشنل میڈیکل کمیشن ، فارمیسی کونسل آف انڈیا ، انڈین نرسنگ کونسل ، نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن ہومیو پیتھی کے لئے قومی کمیشن اور دیکھ بھال پیشہ وروں اور متعلقین کے لئے قومی کمیشن شامل ہیں۔

8- مفت ضابطہ اور آئین -ایکٹ کمیشن کو نجی ڈینٹل کالجوں اور ڈیمڈ یونیورسٹیوں میں 50 فیصد سیٹوں کے لئے فیس طے کرنے کے لے اصول وضوابط تیار کرنے کا اختیاردے گا ۔اس کے علاوہ ایکٹ کے نافذ ہونے کے ایک سال کے اندر تمام ریاستیں اسٹیٹ ڈینٹل کونسل یا جوائنٹ ڈینٹل کونسل کی تشکیل کرے گی۔

نیشنل ڈینٹل کونسل کمیشن ایکٹ 2023 دانتوں کی بیماریوں کے علاج کے شعبے میں اہم ضابطہ جاتی اصلاحات لانے کے لئے تیار ہے ۔ یہ عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے شفافیت ،جواب دہی اور کاروباریت کی حمایت کرتا ہے۔اس ایکٹ سے سستی زبانی صحت دیکھ بھال کی دستیابی کو بڑھاوادینے اور عالمی سطح پر ہندوستانی ڈینٹل پیشہ وروں اور بین الاقوامی ڈینٹل کئیر معیارات میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔

*************

ش ح۔ج ق۔ رم

U-8117



(Release ID: 1946982) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Marathi