بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے کوپ وُورن بی وی،موس انوسٹمنٹ لمیٹڈ،انفینٹی پارٹنرس اور ڈیفاٹی انوسمنٹ ہولڈنگ بی وی کے ذریعہ ، ایچ ڈی ایف سی کریڈیلا فائنانشیل سروسز کی حصص داری اور ووٹنگ سے متعلق حقوق کی 90 فیصد کی حصولیابی سمیت مجوزہ کمبی نیشن کو اپنی منظوری دے دی ہے
Posted On:
08 AUG 2023 8:29PM by PIB Delhi
بھارت کے مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے کوپ وُورن بی وی،موس انوسٹمنٹ لمیٹڈ،انفینٹی پارٹنرس اور ڈیفاٹی انوسمنٹ ہولڈنگ بی وی کے ذریعہ ، ایچ ڈی ایف سی کریڈیلا فائنانشیل سروسز کی حصص داری اور ووٹنگ سے متعلق حقوق کی 90 فیصد کی حصولیابی سمیت مجوزہ کمبی نیشن کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
کوپ وُورن بی –وی (بی پی ای اے ای کیو ٹی حصول کنندہ) نیدرلینڈز کے قوانین کے تحت قائم کی گئی ایک نجی محدود ذمہ داری کمپنی ہے۔ یہ بالآخر انوسٹمنٹ فنڈ بی پی ای اے پرائیویٹ ایکوٹی فنڈ VIII (بی پی ای اے فنڈ VIII) تشکیل دینے والے اداروں کی ملکیت ہے، جو ایک ای کیو ٹی سرمایہ کاری فنڈ ہے، اور ای کیو ٹی اے بی کے ساتھ منسلک اداروں کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے اور یہ ادارے اس کا انتظام وانصرام سبنھالتے ہیں اور مشورہ دیتے ہیں ۔ بی پی ای اے ای کیو ٹی حصول کنندہ ، اس کے مطابق سرمایہ کاری فنڈز کے ای کیو ٹی گروپ کا ایک حصہ ہے، جو اپنے ذیلی اداروں اور فنڈز کے ساتھ مل کر سرمایہ کاری کی ایک عالمی تنظیم ہے۔
موس انوسمنٹ لمیٹڈ (موس) ، انفنٹی پارٹنرس اور ڈیفاٹی انوسمنٹ ہولڈنگ بی . وی (ڈیفاٹی) (موس، انفنٹی اور ڈیفاٹی اجتماعی طور پر کرس کیپٹل ایکوائررس ہیں)، پرائیویٹ ایکویٹی سرمایہ کار ہیں ، جو عام کورس میں سرمایہ کرتے ہیں۔ بی پی ای اے ای کیو ٹی ایکوئررس اور کرس کیپٹل ایکوائررس کا انفرادی طور پر ایکوائرر اور اجتماعی طور پر ایکوائررس کے طور پر حوالہ دیا جاتا ہے۔
ایچ ڈی ایف سی کریڈیلا فائنانشیل سروسز لمیٹڈ (ایچ ڈی ایف سی کریڈیلا) ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، جسے کمپنیز ایکٹ، 1956 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ ایچ ڈی ایف سی کریڈیلا ایک نظامی اعتبار سے ایک رقم وصول نہ کرنے والی اہم غیر بینکنگ مالیاتی کمپنی ہے، جو ریزرو بینک آف انڈیا کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ یہ بنیادی طور پر ان ہندوستانیوں کو تعلیم کے لئے خردہ قرض فراہم کرنے کے کاروبار میں مصروف ہے، جو ہندوستان اور بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے خواہش مند ہیں۔
مجوزہ کمبی نیشن یا امتزاج ایچ ڈی ایف سی کریڈیلا کے 90 فیصد شیئر ہولڈنگ اور ووٹنگ کے حقوق پر مشتمل ایکویٹی حصص کے، اجتماعی طور پر، حصول کنندگان کے ذریعہ حصص کی حصولیابی سےمتعلق ہے، جسے ایچ ڈی ایف سی لمیٹڈ کریڈیلا (مجوزہ کمبی نیشن) کے ایکویٹی حصص کے ہر ایکوائرر کے ذریعہ خریداری کے ساتھ ساتھ ایچ ڈی ایف سی لمیٹڈ کے ایکویٹی حصص کی ہر ایکوائرر کے ذریعہ خریداری کی گئی ہے ۔
سی سی آئی کے تفصیلی حکم پر عمل کیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ع م۔ ق ر۔
U- 8113
(Release ID: 1946960)
Visitor Counter : 115